شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور شدہ منصوبے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 2:41PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے تحت نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کو18-2017 میں ایک نئی مرکزی شعبہ کی  اسکیم کے طور پر منظور ی دی گئی تھی اور23-2022 میں اسے دو اجزاء یعنی این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکیں) اور این ای ایس آئی ڈی ((سڑکوں کے علاوہ دیگر بنیادی ڈھانچہ) میں تقسیم کیا گیا۔ گزشتہ مالی برسوں عینی مالی برس 24-2023، مالی برس 25-2024 اور موجودہ مالی برس 26-2025(31.04.2026؍تک) کے دوران  این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت مجموعی طور پر 82 منصوبے منظور کیے گئے ہیں جن کی لاگت 4703.81 کروڑ روپے ہے۔ این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں کی ریاست بہ ریاست تفصیلات منسلک ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے این ای ایس آئی ڈی ایس سمیت مختلف اسکیموں کے تحت شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں وزارت کی طرف سے منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ان پروجیکٹوں کی وقتاً فوقتاً ایم ڈی او این ای آر،نارتھ ایسٹرن کونسل اور فیلڈ ٹیکنیکل سپورٹ یونٹس (ایف ٹی ایس یو) کے عہدیداروں کے ذریعے نگرانی اور معائنہ کیا جاتا ہے۔ایم ڈی او این ای آر کی اسکیموں کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لیے این ای آر کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ باقاعدہ جائزہ میٹنگیں کی جاتی ہیں۔ایم ڈی او این ای آر کے نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے پروجیکٹ کوالٹی مانیٹر/تھرڈ پارٹی ٹیکنیکل انسپیکشن ایجنسیاں (پی کیو ایم/ٹی پی ٹی آئی) متعارف کرائی گئی ہیں ۔

این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت، شمال مشرقی ریاستوں کی متعلقہ ریاستی حکومت کی ریاستی سطح کی خود مختار کمیٹی ( ایس ایل ای سی) سڑکوں/پلوں اور ضمنی بنیادی ڈھانچے میں فزیکل اثاثے کی تعمیر کی سفارش کرتی ہیں اور یہ سفارشات ان کی ضروریات، ترجیحات اور خلا کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہیں۔

 

این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کی متعلقہ ریاستی حکومت کی ریاستی سطح کی بااختیار کمیٹی (ایس ایل ای سی)، ان کی ضروریات ، ترجیحات اور خلا کے مطابق سڑکوں/پلوں اور معاون بنیادی ڈھانچے میں فزیکل اثاثوں کی تخلیق کے لیے منصوبوں کی سفارش کرتی ہے ۔  اسی طرح  این ای ایس آئی ڈی ایس (او ٹی آر آئی) کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کی متعلقہ ریاستی حکومت کا ایس ایل ای سی ، ان کی ضروریات ، ترجیحات اور خلا کے مطابق بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال ،پرائمیری اور ثانوی تعلیم ، پانی کی فراہمی ، صنعتی ترقی ، کھیل ، ٹیلی کام وغیرہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے منصوبوں کی سفارش کرتا ہے ۔ ضمیمہ

 این ای ایس آئی ڈی ایس کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاست

منصوبوں کی تعداد

منظور شدہ لاگت (کروڑ روپے میں)

1

اروناچل پردیش

12

639.56

2

آسام

14

1764.39

3

منی پور

11

440.30

4

میگھالیہ

5

266.66

5

میزورم

13

459.08

6

ناگالینڈ

12

381.50

7

سکم

3

232.01

8

تریپورہ

12

520.31

کل

82

4703.81

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں یہ معلومات فراہم کیں۔

*********

ش ح۔م ع ن۔ت ا

U.NO :2260


(ریلیز آئی ڈی: 2227061) وزیٹر کاؤنٹر : 9