ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: موسمیاتی مراکز کاقیام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 12:51PM by PIB Delhi
گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک بھر میں 3 ڈوپلر ویدر ریڈار (ڈی ڈبلیو آر ایس) نصب کیے ہیں، جن میں رائے پور اور منگلورو میں دو سی-بینڈ ریڈار اور آسام کے جورہاٹ میں ایک ایکس-بینڈ ڈوپلر ویدر ریڈار شامل ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں 200 خودکار موسمیاتی مراکزبھی قائم کیے گئے ہیں۔
فی الوقت ملک میں 48 ڈوپلر ویدر ریڈارز کا نیٹ ورک قائم ہے، جو ملک کے تقریباً 92 فیصد رقبے کااحاطہ کرتا ہے۔ تاہم ساحلی، پہاڑی اور جزیرہ نما علاقوں میں ریڈار کوریج میں بعض خلا موجود ہیں۔ ہمالیائی خطے میں نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مغربی ہمالیہ کے علاقوں - لیہہ، بنی ہال ٹاپ، جموں، سری نگر، لانس ڈاؤن، مکٹیشور، سرکنڈا دیوی، جوٹ، مراری دیوی اور کفری میں مجموعی طور پر 10 ڈوپلر ویدر ریڈار نصب کیے ہیں، جو حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں کام کررہے ہیں۔مشرقی ہمالیائی خطے میں اس وقت موہن باڑی، چیراپنجی، اگرتلہ اور جورہاٹ میں ریڈار کام کر رہے ہیں۔ ساحلی ریاستوں میں مجموعی طور پر 11 ریڈار فعال ہیں۔ مغربی ساحل پر ترواننت پورم، کوچی، منگلورو، ممبئی، ویراولی، ممبئی (جوہو)، ممبئی (پنویل)، ممبئی (کلیان)، ممبئی (وسئی)، گوا اور بھوج میں ریڈار نصب ہیں، جبکہ مشرقی ساحل پر چنئی، گوپال پور، پیراڈیپ، کارائیکل، این آئی او ٹی چنئی، ماچی لی پٹنم، وشاکھاپٹنم اور سری ہری کوٹا (اسرو) میں 8 ریڈار فعال ہیں۔
کسی بڑے پیمانے کی تاخیر کا سامنا نہیں ہواہے۔ تاہم چند معاملات میں تکنیکی طور پر موزوں جگہ اور متعلقہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کچھ تاخیر پیش آئی ہے۔ فی الحال نجی یا تعلیمی نیٹ ورکس سے دستیاب ڈیٹا کے استعمال کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
موجودہ ڈوپلر ویدر ریڈار (ڈی ڈبلیو آر) نیٹ ورک ملک کے تقریباً 92 فیصد جغرافیائی رقبے کا احاطہ کرتا ہے۔ مزید برآں، ارضیاتی علوم کی وزارت (ایم او ای ایس) “ویدر انفارمیشن نیٹ ورک اینڈ ڈیٹا سسٹم” (ڈبلیوآئی این ڈی ایس) کے تحت خودکار موسمیاتی مراکز (اے ڈبلیو ایس) کی تنصیب کے لیےریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کرتعاون کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد بلاک اورتحصیل سطح پر اے ڈبلیو ایس اور گرام پنچایت سطح پر خودکار بارش پیما آلات (اے آر جی) نصب کر کے ملک گیر کوریج کو یقینی بنانا ہے۔
یہ معلومات ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 12 فروری 2026 کو راجیہ سبھا میں پیش کیں۔
******
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-2245
(ریلیز آئی ڈی: 2226930)
وزیٹر کاؤنٹر : 7