وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ نے پہلی مرتبہ مشترکہ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف)154 کی کمان سنبھال لی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 10:39AM by PIB Delhi

بحرِ ہند کے خطے اور اس سے آگے مشترکہ بحری سلامتی اور صلاحیت سازی کے لیےہندوستان کے عزم کو اجاگر کرنے والی ایک اہم پیش رفت میں ہندوستانی بحریہ نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کے تحت قائم اہم کثیر القومی تربیتی فورس، کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف) 154 کی کمان سنبھال لی ہے۔

کمان کی منتقلی کی تقریب11 فروری2026 کو بحرین کے شہر منامہ میں واقع سی ایم ایف ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت وائس ایڈمرل کرٹ اے رینشا، کمانڈر سی ایم ایف/یو ایس نیوسینٹ/یو ایس ففتھ فلیٹ نے کی۔ اس موقع پر  ہندوستانی بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ڈی سی این ایس)وائس ایڈمرل ترون سوبتی اور رکن ممالک کے دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ ہندوستانی بحریہ کے کموڈور ملند ایم موکاشی، شوریہ چکر، نے اطالوی بحریہ کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر سے باقاعدہ طور پر سی ٹی ایف 154 کی کمان سنبھالی۔

سی ٹی ایف 154 خصوصی طور پر سی ایم ایف کے رکن ممالک کی تربیت اور صلاحیت سازی پر مرکوز ہے۔ یہ ذمہ داری اس خطے میں  ہندوستان کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی تجربے اور سی ایم ایف کے 47 ممالککے درمیان ایک ترجیحی سیکورٹی شراکت دار کے طور پر اس کے کردار پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

مئی2023 میں قائم کی گئی سی ٹی ایف 154 مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں کثیرقومی تربیتی پروگراموں کے ذریعے بحری سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔

تربیتی پروگرام پانچ بنیادی ستونوں پر مشتمل ہے: میری ٹائم ڈومین آگاہی (ایم ڈی اے)، قانونِ سمندر، میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، بحری تلاش و امداد، اور قیادت کی ترقی۔ یہ ٹاسک فورس باقاعدگی سے میری ٹائم سکیورٹی انہانسمنٹ ٹریننگ(ایم ایس ای ٹی) پروگرام، کمپاس روز اور ناردرن/سدرن ریڈی نیس جیسی مشقیں منعقد کرتی ہے اور شراکت دار ممالک کی عملی صلاحیتوں کو غیر قانونی اسمگلنگ، بحری قزاقی اور غیر منظم ہجرت جیسے مشترکہ خطرات کے خلاف مضبوط بنانے کے لیے رابطہ کاری بھی کرتی ہے۔

سی ٹی ایف154، سی ایم ایف کی دیگر ٹاسک فورسز کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، جن میں سی ٹی ایف150(بحری سلامتی)، سی ٹی ایف151(انسدادِ بحری قزاقی)، سی ٹی ایف 152 (خلیج عرب میں بحری سلامتی) اور سی ٹی ایف 153 (بحرِ احمر میں بحری سلامتی) شامل ہیں۔

ہندوستانی بحریہ ایک مؤثر اور نتیجہ خیز مدتِ قیادت کی توقع رکھتی ہے، جس کے دوران وہ اعلیٰ معیار کے تربیتی اقدامات کو فروغ دیتے ہوئے عالمی بحری شراکت داری کو امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے مزید مضبوط کرے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ م ح۔ج   ا)

U. No.2234


(ریلیز آئی ڈی: 2226875) وزیٹر کاؤنٹر : 19