قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے دبئی میں پھنسے بھارتی مزدوروں کی رپورٹ شدہ صورتحال پر از خود نوٹس لیا ہے


جھارکھنڈ کے تین اضلاع کے کارکنوں نے پاسپورٹ ضبط کرنے ، بلا معاوضہ اجرت اور ہندوستان واپس لوٹنے پرروک لگانے کا الزام لگایا

کمیشن نے ریاستی چیف سکریٹری اور اسٹیٹ مائیگرنٹ ورکرز کنٹرول روم کے سربراہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 3:27PM by PIB Delhi

انسانی حقوق  کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی ) نے ایک میڈیا رپورٹ پراز خود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ، ہزاری باغ اور بوکارو کے کم از کم 14 مزدور دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ٹرانسمیشن لائن کی ایک کمپنی  نے ملازمت دی تھی اور ان کے پاسپورٹس قبضے میں لے لیے تاکہ وہ واپس اپنے ملک نہ جا سکیں۔ ان کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔ مزدوروں نے حکومتِ جھارکھنڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے محفوظ ملک واپسی کے انتظامات کریں۔

کمیشن نے نوٹ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان شدہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا، اس نے ریاست کے چیف سیکریٹری اور ریاستی مائیگرینٹ ورکرز کنٹرول روم (ایم ڈبلیو سی آر) کے سربراہ کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

3 فروری2026 کو شائع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق پھنسے ہوئے ایک مزدور نے ٹیلیفون پر بتایا کہ کمپنی نے ان کی زیادہ تر تنخواہ اس رقم کی وصولی کے لیے کٹوتی کر دی جو ابتدائی طور پر ان کے بھارت سے دبئی کے لیے ہوائی ٹکٹ خریدنے پر خرچ ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی ان کے قیام کے لیے بھی چارج کرتی ہے اور مزدوروں کے پاس خود کھانے پینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں۔

****

ش ح۔ ت ف۔ ش ت

U NO:-1959


(ریلیز آئی ڈی: 2225504) وزیٹر کاؤنٹر : 10