الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب جتین پرساد نے ایس ٹی کیو سی لیب آٹومیشن پورٹل ‘ستیہ‘ کا افتتاح کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 2:15PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب جتین پرساد نے آج حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک بڑے ڈیجیٹل اقدام ایس ٹی کیو سی لیب آٹومیشن پورٹل-ستیہ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس کرشنن،وزارت کے اعلیٰ حکام، ایس ٹی کیو سی اور سی- ڈی اے سی کے افسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب جتین پرساد نے زور دیا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں حکمرانی صرف پالیسیوں تک محدود نہیں بلکہ اس میں آسانی، شفافیت، جوابدہی اور اعتماد بھی شامل ہیں۔ستیہ پورٹل کا آغاز شہریوں پر مرکوز ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اسٹینڈرڈائزیشن ٹیسٹنگ اینڈ کوالٹی سرٹیفیکیشن (ایس ٹی کیو سی) ڈائریکٹریٹ ملک میں الیکٹرانک اور آئی ٹی مصنوعات و خدمات کے معیار، سیکورٹی اور اعتماد کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس لیب آٹومیشن پورٹل کے تعارف کے ساتھ ، ایس ٹی کیو سی نے اپنی خدمات کو ایک واحد ، مربوط اور صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لایا ہے ، جس سے شہریوں ، صنعت ، اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ایز اور سرکاری محکموں کو فائدہ پہنچا ہے ۔
صنعت اور شہریوں کے لیےیہ پورٹل خدمات کی تیز تر فراہمی، زیادہ پیش گوئی اور سرٹیفیکیشن کے عمل میں اعتماد کو یقینی بناتا ہے۔ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیےیہ پورٹل عملی مراحل کا بوجھ نمایاں طور پر کم کرتا ہے اور انہیں اپنے موافق اور محفوظ مصنوعات کو بازار میں زیادہ مؤثر طریقے سے متعارف کرانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا، کم سے کم حکومت – زیادہ سے زیادہ حکمرانی، اور کاروبار میں آسانی جیسے قومی وژن کے مطابق ہے۔ سرٹیفیکیشن کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے ساتھ ساتھ ستیہ پورٹل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معیار کی یقین دہانی قائم رہے اور خدمات زیادہ قابل رسائی اور شہری دوست بن سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےالیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے کہا’’ ستیہ پورٹل ایس ٹی کیو سی کی خدمات کی فراہمی کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک ڈیجیٹل عمل کے ذریعے جدید بنانے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ہم شفافیت، کارکردگی اور اعتماد کو بحال کر رہے ہیں اور یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ معیار کی سرٹیفیکیشن کی خدمات تمام شراکت داروں کے لیے قابل رسائی ہوسکیں۔‘‘
وزیرموصوف نے سائبر سیکورٹی، ڈیٹا کے تحفظ اور مصنوعات کے معیار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ستیہ جیسے پلیٹ فارم ایک قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں معاون ہیں اور بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ابھرنے میں مدد کرتے ہیں۔
جناب جتین پرساد نے ایس ٹی کیو سی ٹیم، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے افسران، اور سی- ڈی اے سی،تکنیکی ترقی کے شراکت دارسمیت تمام متعلقہ شراکت داروں کو پورٹل کے تصور اور نفاذ میں ان کی محنت اور لگن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شہریوں، صنعت، اسٹارٹ اپس اور سرکاری اداروں سے درخواست کی کہ وہ پورٹل کا فعال استعمال کریں اور مسلسل بہتری کے لیے اپنے تاثرات فراہم کریں۔
ایس ٹی کیو سی لیب آٹومیشن پورٹل- ستیہ کے آغاز کے ساتھ، بھارت عوامی خدمات مہیا کرانے میں معیار، شفافیت اور ڈیجیٹل اعتماد کو مصبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتا ہے۔
****
ش ح۔ ت ف۔ ش ت
U NO:-A1949
(ریلیز آئی ڈی: 2225397)
وزیٹر کاؤنٹر : 13