نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار فتح پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 9:22PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے  زمبابوے کےہرارے میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے پر ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اس کامیابی کو حقیقی معنوں میں تاریخی کارنامہ قرار دیا، کیونکہ ہندوستان نے یہ باوقار خطاب ریکارڈ چھٹی مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

جناب سی پی رادھا کرشنن نے نوجوان اسٹارکھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی کی ریکارڈ ساز اننگ کی خصوصی طور پر ستائش کی اور کپتان آیوش مہاترے سمیت پوری ہندوستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لیےفخر کالمحہ لانے پر انہیں مبارک باد دی۔

******

( ش ح ۔ م ش ع۔ م ا )

Urdu.No-1937


(ریلیز آئی ڈی: 2225332) وزیٹر کاؤنٹر : 6