صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آئی سی ایم آر کی اصلاح شدہ کیاسانور فاریسٹ بیماری کے ویکسین کی تیاری میں اہم پیش رفت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 FEB 2026 7:00PM by PIB Delhi
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، وزارت صحت و خاندانی بہبود، بھارت سرکار کے تحت کیاسنور فاریسٹ ڈیزیز (کے ایف ڈی) کے خلاف بہتر ویکسین کی ترقی کی طرف مسلسل پیش رفت کر رہی ہے۔ کیاسانور فاریسٹ بیماری مغربی گھاٹ کے علاقے میں کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹر جیسی ریاستوں میں ایک اہم علاقائی متعدی بیماری ہے۔
ریاست کرناٹک کی حکومت کی درخواست پر، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے کے ایف ڈی ویکسین کی تیاری شروع کی۔ انڈین امیونولوجکس لمیٹڈ (آئی آئی ایل) اور آئی سی ایم آر–نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) مل کر ایک مکمل دو خوراکوں پر مشتمل غیر فعال ویکسین تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں جو 28 دن کے وقفے سے دی جائے گی۔
ویکسین کامیابی سے تیار کی جا چکی ہے، اور جانوروں کے چیلنج اورٹاکسی سٹی کے مطالعے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ جی ایل او گریڈ ویکسین مواد تیار کیا گیا ہے، اور سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے کا انسانی کلینیکل ٹرائل شروع کیا گیا ہے۔
اگر پہلے مرحلے جا ٹرائل کامیاب ہو گیا تو مزید کلینیکل ٹرائل شروع کیے جائیں گے اور ویکسین محفوظ اور مدافعتی نظام پائے جانے کی صورت میں سی ڈی ایس اور کی منظوری طلب کی جائے گی۔
بھارت سرکار ریاستی حکومتوں کو صحت کے مشکل مسائل حل کرنے میں مسلسل مدد فراہم کرنے کے لیے عہد بستہ ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1898
(ریلیز آئی ڈی: 2225000)
وزیٹر کاؤنٹر : 4