امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی


مرکزی وزیرِ داخلہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو توڑنے میں سکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا

جموں و کشمیر میں ملک مخالف عناصر کے ذریعے پروان چڑھایا گیا دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام مودی حکومت کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں تقریباً مفلوج ہو چکا ہے

مرکزی وزیرِ داخلہ نے دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے ہدف کے حصول کے لیے مودی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا

اجلاس میں سکیورٹی حصار کو مزید مضبوط اور ناقابلِ نفوذ بنانے کے لیے جدید اور اختراعی اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

انتہاپسندی کے خاتمے کی کوششوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، نوجوانوں کی شمولیت کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہئیں

اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم، کھیلوں کے شعبے وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 10:35PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر (انٹیلی جنس بیورو)، چیف آف آرمی اسٹاف، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس، مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف ایس) کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے میں سکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک مخالف عناصر کے ذریعے پروان چڑھایا گیا دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام مودی حکومت کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں تقریباً مفلوج ہو چکا ہے۔

جناب امیت شاہ نے دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے ہدف کے حصول کے لیے مودی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں سکیورٹی حصار کو مزید مضبوط اور ناقابلِ نفوذ بنانے کے لیے جدید اور اختراعی اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انتہاپسندی کے خاتمے (ڈی ریڈیکلائزیشن) کے لیے کی جانے والی کوششوں میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس سے دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے ہمارے ویژن کو تیز رفتاری ملی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی شمولیت کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ جناب شاہ نے زور دیا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، کھیلوں کے شعبے وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے بڑے اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے۔

جناب امت شاہ نے تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکنا رہیں اور باہمی تال میل کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ حالیہ عرصے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں برقرار رہیں اور ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘  کا ہدف جلد از جلد حاصل کیا جاسکے۔ جناب شاہ نے یقین دلایا کہ اس مقصد کے لیے تمام وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1883


(ریلیز آئی ڈی: 2224809) وزیٹر کاؤنٹر : 7