زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی شعبے کی ایف پی او اسکیم کے تحت 10000 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز تشکیل دی گئیں


یکم جنوری 2026 تک، 21.96 لاکھ سے زائد خواتین کاشتکار 10000 ایف پی اوز پہل قدمی کا حصہ بن چکی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 6:34PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ’10000 ایف پی اوز اسکیم  کی تشکیل اور فروغ‘ کی مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت، اب تک 10000 ایف پی اوز تشکیل دی جا چکی ہیں۔

اسکیم کے تحت درج رجسٹر 10000 ایف پی اوز میں سے 1175 ایف پی اوز  صد فیصد خواتین اراکین پر مشتمل ہیں۔

یکم جنوری 2026 تک،  ’10000 ایف پی اوز اسکیم کی تشکیل اور فروغ‘ کی مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت درج رجسٹر کُل 56.32 لاکھ کاشتکاروں میں سے 21.96 لاکھ کاشتکار خواتین ہیں۔

یہ معلومات زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1869


(ریلیز آئی ڈی: 2224675) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi