شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نارتھ ایسٹرن ریجن ایگری کموڈیٹی ای- کنیکٹ (این ای- آر اے سی ای) ایپ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 1:10PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کے زرعی اجناس کے لیے قائم نارتھ ایسٹرن ریجن ایگری-کموڈیٹی ای-کنیکٹ (این ای- آر اے سی ای) پورٹل پوری طرح فعال ہے اور اس کے ذریعے شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے کسانوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز، سیلف ہیلپ گروپس اور کوآپریٹو اداروں کو ملک بھر کے خریداروں سے جوڑا جا رہا ہے۔ 23 جنوری 2026 تک اس پلیٹ فارم پر 6807 فروخت کنندگان/کسان/فارمر پروڈیوسر کمپنیاں اور 735 خریدار رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ 1797 زرعی اجناس درج کی گئی ہیں۔ اس پورٹل کے ذریعے ہونے والی فروخت کی مجموعی مالیت 895.56 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

این ای- آر اے سی ای پلیٹ فارم نے سکم سمیت شمال مشرقی ریاستوں کے کسانوں کو قومی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کر کے اور براہِ راست خریدار–فروخت کنندہ روابط قائم کر کے نمایاں فائدہ پہنچایا ہے۔ این ای- آر اے سی ای پورٹل کے ذریعے سکم کے خریداروں نے 130 میٹرک ٹن زرعی پیداوار 54.40 لاکھ روپے کی مالیت سے خریدی ہے۔

این ای- آر اے سی ای کے تحت قائم کثیر لسانی ہیلپ ڈیسک اور ہیلپ لائن خدمات سکم میں کسانوں کی آن بورڈنگ اور عملی معاونت کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ 23 جنوری 2026 تک سکم کے 251 کسان اس پورٹل پر رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

23 جنوری 2026 تک ریاست سکم میں پانچ آؤٹ ریچ اور آن بورڈنگ پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، رسائی میں اضافے کے لیے بین الاقوامی خریدار–فروخت کنندہ ملاقاتیں بھی تجویز کردہ اقدامات میں شامل ہیں۔

این ای- آر اے سی ای پلیٹ فارم خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان میل جول میں مدد فراہم کرتا ہے اور کثیر لسانی ہیلپ ڈیسک، فیلڈ سطح کی معاونت اور ریاستی کوآرڈی نیٹرز کے ذریعے لاجسٹکس سے متعلق رہنمائی بھی دیتا ہے۔ یہ کوآرڈی نیٹرز کسانوں کی آن بورڈنگ، عملی مسائل کے حل اور باہمی رابطے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان تمام اقدامات کا مقصد سکم کے کسانوں کی ڈیجیٹل منڈیوں تک رسائی کو مضبوط بنانا اور ان کی مارکیٹ کے لیے تیاری کو بہتر کرنا ہے۔

یہ معلومات وزارتِ ترقیِ شمال مشرقی خطہ کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر سُکنتا مجمدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

*************

(ش ح ۔ م م۔  ت ع

Urdu. No. 1707


(ریلیز آئی ڈی: 2223835) وزیٹر کاؤنٹر : 2