بجلی کی وزارت
کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 2:19PM by PIB Delhi
کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم (سی سی ٹی ایس) کو اس مقصد کے تحت نوٹیفائی کیا گیا ہے کہ ہندوستانی معیشت میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کیا جائے، ختم کیا جائے یا ان سے بچاؤ کیا جائے، جس کے لیے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس (سی سی سی( کی تجارت کے ذریعے ان اخراجات کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔
حکومت نے انڈین کاربن مارکیٹ (آئی سی ایم) کو چلانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں مطلوبہ ادارہ جاتی فریم ورک کا قیام ، تعمیل میکانزم کے تحت توانائی سے بھرپور سات شعبوں کے لیے گرین ہاؤس گیس کے اخراج کی شدت (جی ای آئی) کے اہداف کا نوٹیفکیشن شامل ہے ۔ مزید یہ کہ آفسیٹ میکانزم کے تحت منظور شدہ طریقہ کار ، ایک مضبوط نگرانی ، رپورٹنگ اور تصدیق کا فریم ورک ، اور کاربن کی تصدیق کرنے والی ایجنسیوں کی منظوری کے لیے طریقہ کار وضع کیے گئے ہیں ۔
آئی سی ایم میں، صنعتیں بطورذمہ دار ادارے اخراج کو کم کرنے کے لیے زیادہ مؤثر طریقے اپنانے اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ جو ادارے اپنے نوٹیفائی شدہ گرین ہاؤس گیس اخراج کی شدت (جی ای آئی ) کے اہداف سے زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں، وہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس (سی سی سی) کے اجراء کے اہل ہوتے ہیں، جن کی تجارت پاور ایکسچینج کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔غیر ذمہ دار ادارے، بشمول متبادل توانائی کے پیدا کنندگان، منظورشدہ کمی اقدامات کو رضاکارانہ طور پر رجسٹر کروا سکتے ہیں تاکہ سی سی سی کے اجراء کے لیے اہل ہو سکیں۔
سی سی ٹی ایس کے نفاذ کے لیے مالی معاونت بیورو آف انرجی ایفیشنسی فراہم کرے گا، جو اسکیم کے تحت اداروں سے وصول شدہ فیس اور چارجزاور اپنے وسائل سے پوری کی جائے گی۔انڈین کاربن مارکیٹ کے تحت تجارتی سرگرمیوں، بشمول کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس کی تجارت کے لیے ضابطہ جاتی معاونت سینٹرل الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن فراہم کرتی ہے۔
اسکیم کے نفاذ کے لیے ادارہ جاتی انتظامات میں ایک نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی شامل ہے، جس کی مشترکہ صدارت وزارت توانائی اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے سکریٹری کرتے ہیں۔ جس میں گرڈ کنٹرولر آف انڈیا لمیٹڈ رجسٹری کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ بیورو آف انرجی ایفیشنسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے۔
یہ معلومات بجلی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ن ع)
U. No.1699
(ریلیز آئی ڈی: 2223787)
وزیٹر کاؤنٹر : 7