الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمردھ  پروگرام کی جانب سے چنندہ   ایکسیلیریٹرز کے ذریعے  373  اسٹارٹ اپس کو مالی  مدد فراہم کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 2:35PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے  آج ( 04 فروری ، 2026  ء   ) کو لوک سبھا میں  بتایا کہ   ’’    مصنوعات کے اختراع ، ترقی اور فروغ کے لیے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا اسٹارٹ اپ  کی ترقی  ( سمردھ ) ‘‘ پروگرام تقریباً 300 اسٹارٹ اپس کو صحت ٹیکنا لوجی ، تعلیمی ٹیکنا لوجی ، زراعت ٹیکنا لوجی  ، صارف ٹیکنالوجی،  مالیاتی ٹیکنا لوجی ، سافٹ ویئر خدمات سے متعلق ٹیکنا لوجی ( ایس اے اے ایس )  اور پائیداری کے شعبوں میں موجود اور آنے والے ایکسیلیریٹرز کے ذریعے تیز رفتاری سے ترقی دینے کے لیے  تیار گیا ہے۔سمردھ پروگرام کے تحت، 186 ایکسیلیریٹرز نے  اپنی دلچسپی  سے متعلق درخواست جمع کروائی ہے ، جس کے نتیجے میں 16 ریاستوں میں سے 43 اعلیٰ ایکسیلیریٹرز منتخب کیے گئے۔ (  ریاست کے لحاظ سے  تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں ) 

ڈجیٹل انڈیا کارپوریشن ( ڈی آئی سی )  کے تحت  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی وزارت   کا اسٹارٹ اَپ مرکز  ( ایم ایس ایچ )  ، چنندہ ایکسیلیریٹرز کی کارکردگی کی نگرانی اور جائزہ لیتا ہے، جس میں ایکسیلیریشن پروگرام کے مقداری اور معیاری  پیمانوں کے ساتھ ساتھ معاون اسٹارٹ اپس کی سالانہ آمدنی اور ویلیوایشن میں اضافہ بھی ٹریک کیا جاتا ہے۔

سمردھ  پروگرام چنندہ ایکسیلیریٹرز کو  2 لاکھ روپے   فی اسٹارٹ اپ کے لیے   مالی  مدد فراہم کرتا ہے اور پروگرام کی ہدایات کے مطابق اسٹارٹ اپس کو زیادہ سے زیادہ 40 لاکھ  روپے تک میچنگ فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے۔ منتخب اور ایکسیلیریٹ کیے گئے 373 اسٹارٹ اپس میں سے 241 اسٹارٹ اپس نے میچنگ فنڈنگ حاصل کر لی ہے۔ ایکسیلیریٹر  کے لحاظ  سے تفصیلات، یعنی گزشتہ پانچ سالوں میں ایکسیلیریٹ کیے گئے اسٹارٹ اپس، فنڈ شدہ اسٹارٹ اپس اور فراہم کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ – I

نمبر شمار

ریاست

ای او آئی جمع کرانے والے ایکسلریٹرز کی تعداد

منتخب ایکسلریٹرز  کی تعداد

تیز رفتار اسٹارٹ اپس کی تعداد

 فنڈز حاصل کرنے والے اسٹارٹ اپس کی تعداد

جاری کردہ فنڈ ز کی رقم

( کروڑ روپے میں )

1

آندھرا پردیش

7

1

5

5

1.81

2

آسام

3

0

-

-

-

3

بہار

5

0

-

-

-

4

چھتیس گڑھ

3

0

-

-

-

5

دلّی

13

2

31

28

11.42

6

گوا

3

1

14

6

2.37

7

گجرات

12

2

13

6

2.36

8

ہریانہ

6

3

28

20

7.54

9

ہماچل پردیش

2

0

-

-

-

10

جموں و کشمیر

1

0

-

-

-

11

کرناٹک

25

8

69

40

15.77

12

کیرالہ

5

2

21

13

4.95

13

مدھیہ پردیش

3

1

6

5

1.72

14

مہاراشٹر

20

4

26

12

5.14

15

اڈیشہ

3

1

16

13

5.07

16

پنجاب

5

0

-

-

-

17

راجستھان

13

3

19

17

5.68

18

سکم

1

1

6

1

0.52

19

تمل ناڈو

18

3

35

25

9.75

20

تلنگانہ

22

5

34

17

7.23

21

اتر پردیش

10

4

35

27

9.91

22

اتراکھنڈ

4

0

-

-

-

23

مغربی بنگال

2

2

15

6

2.50

 

میزان

186

43

373

241

93.75

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –   م ع   -  ع ا )

U.No. 1587


(ریلیز آئی ڈی: 2223234) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी