لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکرنے جناب  ایم اننت شینم آینگر کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 2:20PM by PIB Delhi

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نےآج سابق لوک سبھا اسپیکر جناب ایم.اننت  شینم آینگر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں گلہائے عقیدت نذر کئے۔

راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ، سابق ارکان پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ نے بھی جناب آینگر کو گلہائے عقیدت نذر کیا۔

جناب ایم اے آینگر ایک ممتاز مجاہد آزادی اور رکن پارلیمنٹ تھے۔ انہوں نے مرکزی قانون ساز اسمبلی، آئین ساز اسمبلی، عارضی پارلیمنٹ اور پہلی سے تیسری لوک سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1952 میں پہلی لوک سبھا کی تشکیل کے وقت، وہ متفقہ طور پر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ آئین ساز اسمبلی (قانون ساز) کے ڈپٹی اسپیکر اور عبوری پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس وقت کے اسپیکر، جناب جی.وی.ماولنکر، کے اچانک انتقال کے بعد، جناب آینگر کو 8 مارچ 1956 کو متفقہ طور پر لوک سبھا کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا۔ 1957 میں، وہ دوبارہ متفقہ طور پر دوسری لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ تیسری لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد، انھوں نے بہار کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جناب آینگر کا انتقال 19 مارچ 1978 کو ہوا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.1583


(ریلیز آئی ڈی: 2223122) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali