امور داخلہ کی وزارت
سَشَسْتر سیما بال کی جدید کاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 4:12PM by PIB Delhi
جدید کاری کی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے، سشسترسیمابل نے فورس کی نگرانی اور جدید کاری کے لیے بغیر پائلٹ ہوائی جہاز، بغیر پائلٹ والے مائیکرو ہوائی جہاز، ہینڈ ہیلڈ تھرمَل امیجر، خودکار چہرہ شناختی نظام (آٹومیٹک فیس ریکگنیشن سسٹم) اور خودکار نمبر پلیٹ شناخت کے ساتھ سی سی ٹی وی نگرانی سیٹ اپ اور سیٹلائٹ فون کی خریداری کی ہے۔
اس کے علاوہ، مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) سمیت سشسترسیمابل (ایس ایس بی) کے جدید کاری منصوبے کے تحت مرکزی شعبہ کی ایک اسکیم نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد ہتھیار، رابطہ کاری، حفاظتی آلات، نگرانی اور سرحدی تحفظ کے نظام، تربیتی اشیاء، بکتر بند گاڑیاں اور خصوصی نقل و حمل کی گاڑیاں جیسے جدید ترین اور اعلیٰ معیار کے آلات شامل کرکے ہر سی اے پی ایف کی کارکردگی اور صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
فوج کی جدید کاری اور جدید آلات کی خریداری ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے کوئی مقررہ وقت کی حد نہیں دی جا سکتی۔
جدید کاری کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے گزشتہ دس سالوں کے دوران، یعنی سال16-2015 سے26-2025 تک، موجودہ مالی سال سمیت، مسلح سرحدی فورس کو 5001.63 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس میں سے 4775.11 کروڑ روپے اب تک خرچ کیے جا چکے ہیں اور 31.03.2026 کو اس مالی سال کے اختتام تک مزید رقم استعمال کی جائے گی۔
سال 2013 سے موجودہ جدید کاری منصوبہ-IV (31.03.2026 تک) کی مدت کے دوران، سشسترسیمابل کو جدید کاری منصوبہ-II, III اور IV کے تحت 241.15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس نے ہتھیار، رابطہ کاری، حفاظتی آلات، نگرانی اور سرحدی تحفظ کے نظام، تربیتی اشیاء، بکتر بند گاڑیاں اور خصوصی نقل و حمل کی گاڑیوں کے لیے مختلف اقسام کے جدید ترین اور اعلیٰ معیار کے آلات کی خریداری پر 210.02 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
انسانی وسائل کی ضرورت اور صلاحیت سازی ایک متحرک عمل ہے، اس لیے کوئی مخصوص ہدف مقرر نہیں کیا جاتا۔ اس کا تخمینہ ضرورت کے مطابق لگایا جاتا ہے اور اسی کے مطابق انتظام کیا جاتا ہے۔ ایس ایس بی کی انسانی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے:(i) بھرتی کے ضوابط کے مطابق وقتاً فوقتاً ڈی پی سی منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ ترقیاتی کوٹہ کے تحت خالی عہدے پُر کیے جا سکیں،(ii) براہ راست بھرتی کے عہدوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیے جاتے ہیں اورایس ایس سی/یو پی ایس سی/ایم او ایس بی محکمہ جاتی سطح پر پُر کیے جاتے ہیں،(iii) غیر-جی ڈی کیڈرز کو پُر کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً اندرونی بھرتی کی جاتی ہے، اور(iv) کچھ خالی عہدے تبادلے کے ذریعے پُر کیے جاتے ہیں۔
ا س کے علاوہ ، ایس ایس بی فورس کی ضرورت کے مطابق اور فورس کے جدید ترین اور اعلیٰ معیار کے آلات کو اپنانے پر فورس کی عملی صلاحیت بڑھانے کے لیے فورس اہلکاروں کے تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔ ایس ایس بی نے اپنے اہلکاروں کو ڈرون پائلٹ کی تربیت کے لیے گُروگرام (ہریانہ) میں واقع ڈرون ڈیسٹینیشن بھیجا ہے، جو شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل سے تسلیم شدہ ادارہ ہے۔ اس کے علاوہ، اس نے سرحدی تحفظ فورس (بی ایس ایف) میں خصوصی رابطہ کاری آلات کی تربیت اور نئی دہلی میں واقع مورارجی دیسائی قومی یوگا ادارے میں یوگا تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے ہیں۔ یہ جدید تربیتی پروگرام فورس کی عملی صلاحیت کو مضبوط کریں گے۔
وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے یہ جانکاری لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ت ا
U-1516
(ریلیز آئی ڈی: 2222711)
وزیٹر کاؤنٹر : 4