صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان وَے وندنا کارڈزسے متعلق اپ ڈیٹ
ملک بھر میں31 دسمبر 2025 تک 96.73 لاکھ آیوشمان وے وندنا کارڈ جاری کئے گئے
آیوشمان وَے وندنا کے تحت31 دسمبر 2025 تک10.33 لاکھ مریض اسپتال میں داخل ہوئے، جن کی مالیت 2,154.37 کروڑ روپے ہے
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوشمان وےوندنا کے تحت 3.93 لاکھ خواتین اور 6.40 لاکھ مرد اسپتال میں داخل ہوئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 2:14PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ہندوستان کی انتہائی پسماندہ 40 فیصد آبادی سے تعلق رکھنے والے 120 ملین خاندانوں کو ثانوی اور تین سطحی سہولیات سے لیس نگہداشت کے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپے سالانہ صحت کوریج فراہم کرتی ہے۔اکتوبر 2024 میں اس اسکیم کو وسعت دی گئی، جس کے تحت سماجی و معاشی حیثیت سے قطع نظر 4.5 کروڑ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے 6 کروڑ سینئر شہریوں کو آیوشمان وَے وندنا کارڈ کے ذریعے اس میں شامل کیا گیا۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں31 دسمبر 2025 تک، 96.73 لاکھ سے زیادہ آیوشمان وے وندنا کارڈ بنائے گئے ہیں۔
آیوشمان وے وندنا کارڈ سے استفادہ کرنےوالوں کے لئے31 دسمبر 2025 تک، کل 10.33 لاکھ اسپتالوں میں داخلے کی منظوری دی گئی ہے، جس کی لاگت 2,154.37 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے 3.93 لاکھ اسپتال میں داخل، جن کی لاگت 820.42 کروڑ روپے ہے، خواتین استفادہ کنندگان سے متعلق ہے اور 6.40 لاکھ اسپتال میں داخل ہوئے، جن کی لاگت 1,333.94 کروڑ روپےہے، جو لاگو کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرد استفادہ کنندگان سے متعلق ہے۔
یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ک م
U.NO.1497
(ریلیز آئی ڈی: 2222618)
وزیٹر کاؤنٹر : 6