صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
اے بی-پی ایم جے اے وائی پر تازہ ترین معلومات
آیوشمان بھارتپی ایم جے اے وائیکے تحت 31 دسمبر 2025 تک 15,733 سے زائد نجی اسپتال شامل کیے جا چکے ہیں
آیوشمان بھارتپی ایم جے اے وائی کے تحت توقعاتی اضلاع میں 1,259 نجی اسپتال شامل کیے گئے ہیں
مالی سال 26-2025کے دوران اے بی ڈی ایم کے تحت 8.79 کروڑآبھا کارڈز بنائے گئے (28 جنوری 2026 تک)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 2:16PM by PIB Delhi
31.12.2025 تک آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت 15,733 سے زائد نجی اسپتال شامل (ایمپینل) کیے جا چکے ہیں۔ شامل کیے گئے کل نجی اسپتالوں میں سے 1,259 اسپتال توقعاتی اضلاع میں واقع ہیں۔
اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت شامل نجی اسپتالوں کی تفصیلی فہرست درج ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہے:
https://hem.nha.gov.in/search
آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (آبھا) کے حوالے سے، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم )کے تحت جاری کیے گئے آبھا کارڈز کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
مالی سال
|
تیار کئے گئے آبھا کے تعداد (کروڑوں میں )
|
|
2020-21
|
0.97
|
|
2021-22
|
20.12
|
|
2022-23
|
15.44
|
|
2023-24
|
22.28
|
|
25-2024
|
17.69
|
|
2025-26 (28 جنوری 2026 تک)
|
8.79
|
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے ذریعے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ت ا
U-1501
(ریلیز آئی ڈی: 2222613)
وزیٹر کاؤنٹر : 7