نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کود کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے جامع انٹرنشپ پالیسی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 8:10PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے وزارت اور اس کی خود مختار انجمنوں کے لیے ایک جامع انٹرنشپ پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد نوجوان پیشہ واران ، محققین اور طلبا کو منظم مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کھیل کود انتظامیہ میں، مینجمنٹ، سائنس اور حکمرانی میں عملی تجربات حاصل کر سکیں۔ پالیسی سے متعلق تفصیلات، اس کی اہم خصوصیات اور مقاصد، انٹرنشپ کے لیے اہلیت کی شرائط مثلاً اسپورٹس سائنس، اینٹی ڈوپنگ، تقریبات کی انتظام کاری اور ایتھلیٹ سپورٹ خدمات، پروگرام سے وابستہ ادارہ جاتی شراکت دار، انٹرنشپ کے لیے دستیاب مواقع کی تعداد، نگرانی کے لیے نظام کا قیام، پروگرام کی کامیاب تکمیل پر اسناد بندی اور انٹرنس کے رسمی کردار میں شامل ہونے میں سہولت کی فراہمی، یہ تمام تر چیزیں اس وزارت کی ویب سائٹ پر عوام الناس کے لیے دستیاب ہیں۔

تاہم، پالیسی مقصد یہ ہے کہ اہل نوجوانوں کے لیے مواقع فراہم کرائے جائیں تاکہ وہ کھیل کود کے شعبے میں روزگار حاصل کرنے کے قابل بننے اور پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری لانے کے لیے طویل المدت نظریے  کے ساتھ کھیل کود کے ماحولیاتی نظام کو سمجھیں اور تجربہ حاصل کر سکیں۔

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا کے ذریعہ پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1471


(ریلیز آئی ڈی: 2222356) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी