وزارت دفاع
رکشا منتری نے ینتر انڈیا لمیٹڈ کو ’منی رتنا‘ زمرہ-1 کا درجہ دینے کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 FEB 2026 4:37PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ینتر انڈیا لمیٹڈ (وائی آئی ایل)کو ’منی رتنا‘ زمرہ-1 کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (ڈیپی ایس یو)کو تقریباً چار سال کے مختصر عرصے میں ایک سرکاری تنظیم سے منافع بخش کارپوریٹ ادارے میں تبدیل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئےرکشا منتری نے وائی آئی ایل کی انتظامیہ کی طرف سے کمپنی کے کاروبار کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ دیسی بنانے اور دیگر کارکردگی کے معیار کو پورا کرنے کے لیےوائی آئی ایل کی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وائی آئی ایل نے آغاز کے بعد اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں جن میں22-2021(ایچ2)میں 956.32 کروڑ روپے سے مالی سال 25-2024 میں 3,108.79 کروڑ روپے کی فروخت میں زبردست اضافہ بھی شامل ہے ۔ برآمدی محاذ پر اس نے مالی سال 22-2021(ایچ2) میں صفر سے مالی سال25-2024 میں 321.77 کروڑ روپے کی ترقی حاصل کی ہے ۔ وائی آئی ایل کی بڑی مصنوعات میں کاربن فائبر کمپوزائٹس ، درمیانے اور بڑے کیلیبر گولہ بارود کے لیے اسمبلی مصنوعات ، بکتر بند گاڑیوں کے لیے اسمبلی مصنوعات ، آرٹلری گنز اور مین بیٹل ٹینکس (ایم بی ٹی) گلاس کمپوزائٹس ، ایلومینیم مرکب دھات وغیرہ کے لیے اسمبلی مصنوعات شامل ہیں ۔
منی رتنا (زمرہ-1)کی حیثیت وائی آئی ایل کے بورڈ کو حکومت کی منظوری کے بغیر 500 کروڑ روپے تک کے نئے منصوبوں، جدید کاری، آلات کی خریداری وغیرہ پر سرمایہ خرچ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ یہ کمپنی کو تیز رفتار ترقی کی رفتار اور دفاعی پیداوار اور برآمدات میں نئی بلندیوںکو حاصل کرنے کے لیے مزید بااختیار بنائے گا۔
حکومت نے 01 اکتوبر 2021 کو سابقہ آرڈیننس فیکٹریبورڈ ( او ایف بی) کو سات نئے ڈی پی ایس یو میں کارپوریٹائز کیا تھا، جس کا مقصد فعال خود مختاری، کارکردگی کو بڑھانے اور دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔ وائی آئی ایل نئے تشکیل شدہ شیڈول اے ’ڈی پی ایس یو‘میں سے ایک ہے جو محکمہ دفاعی پیداوار کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کر رہا ہے۔ مئی 2025 میں رکھشا منتری نے سات ڈی پی ایس یو میں سے تین کو منی رتن-1 کا درجہ دینے کی منظوری دی تھی ۔ جو منیشنز انڈیا لمیٹڈ، آرمرڈ وہیکلز نگم لمیٹڈ اور انڈیا اوپٹل لمیٹڈ وغیرہ ہیں۔
یہ فیصلہ دفاعی مینوفیکچرنگ، تحقیق اور سٹریٹیجک ٹیکنالوجیز میں مقامی صلاحیتوں کی تعمیر پر مضبوط توجہ کے ساتھ آتم نربھر بھارت کے وژن کے تئیں حکومت کی مسلسل وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ وسیع تر دفاعی اصلاحات کے مطابق ہے۔جس کا مقصد درآمدات پر انحصار کو کم کرنا، ملکی دفاعی پیداوار کو فروغ دینا، ہندوستانی صنعت کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا اور ہندوستان کو عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر مقام دینا ہے۔
*****
ش ح- م ح-اش ق
U.No.1451
(ریلیز آئی ڈی: 2222211)
وزیٹر کاؤنٹر : 11