وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

طبی سیاحت کا فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 4:05PM by PIB Delhi

طبی سیاحت سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ ،متعلقہ ریاستی حکومت اورمرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) انتظامیہ کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔  وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے طبی اور تندرستی کی سیاحت سمیت ملک کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو فروغ دیتی ہے ۔

غیر ملکی شہریوں کے ہندوستان میں طبی علاج کے لیے آمد کو آسان بنانے کے لیےحکومتِ ہند نے ای-میڈیکل ویزا اور ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔

وزارت تجارت کے تحت سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایس ای پی سی) نے ایک جامع ویب سائٹ، یعنی http://www.indiahealthcaretourism.com،  تیار کی ہے،جو تصدیق شدہ ہسپتالوں اور تندرستی کی سیاحت  سےمتعلق ویزا، صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں وغیرہ کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ وزارتِ سیاحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹس پر اس پورٹل کا لنک بھی فراہم کیا ہے۔

وزارت سیاحت اپنی مرکزی سیکٹر کی اسکیموں ’سودیش درشن‘ ، ’پلگریمج رجوونیشن اینڈ اسپریچویل ہریٹیچ آگمنٹیشن ڈرائیو‘(پرشاد) اور’سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد ‘کے ذریعے ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ مرکزی مالی امداد رہنما خطوط کے مطابق اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے موصولہ تجاویز اورتفصیلی پروجیکٹ رپورٹوں کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیرِ سیاحت و ثقافت، جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح۔ ت ف۔ ش ت

U NO:-1443


(ریلیز آئی ڈی: 2222180) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil