بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
وزیراعظم روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 63 فیصد اور سروس سیکٹر میں 93فیصد یونٹس کو معاونت فراہم کی گئی، جن کے منصوبوں کی لاگت 10 لاکھ روپے تک تھی
وزارتِ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار(ایم ایس ایم ای) نے شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ایک مربوط (چیمپئنز) پورٹل قائم کیا ہے، جس کا مقصد جدید طریقۂ کار کے ذریعے پیداوار میں اضافہ اور قومی طاقت کو مستحکم کرنا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 FEB 2026 3:34PM by PIB Delhi
بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیراعظم روزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی)ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے، جس کے تحت ممکنہ مستفیدین کو بالخصوص کم لاگت والے منصوبوں کے ذریعے نئی مائیکرو انٹرپرائزز قائم کرنے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے، جو عموماً چھوٹے قرضوں کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہیں۔ مالی سال 2020-21 سے 2024-25 کے پانچ سالہ عرصے کے دوران، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تقریباً 63 فیصد اور سروس سیکٹر میں 93 فیصد ایسے یونٹس کو امداد دی گئی جن کے منصوبوں کی لاگت 10 لاکھ روپے تک تھی۔
مزید برآں، پی ایم ای جی پی کے تحت کم لاگت والے منصوبوں کے لیے قرض اور سبسڈی تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- 10 لاکھ روپے سے کم لاگت والے منصوبوں کے لیے مستفیدین کی درخواستوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
- ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کی ہدایات کے مطابق، 10 لاکھ روپے تک کے قرض والے منصوبوں کے لیے بینکوں کی جانب سے کسی قسم کی ضمانت طلب نہیں کی جائے گی۔ اس شق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت وزارت کی جانب سے تمام بڑے بینکوں کو دوبارہ دی گئی ہے۔
- مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 10 لاکھ روپے تک اور سروس سیکٹر میں 5 لاکھ روپے تک لاگت والے منصوبوں کے قیام کے لیے کسی تعلیمی اہلیت کی شرط نہیں ہے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارتپیداوار میں اضافہ اور قومی قوت کو مضبوط بنانے کے لیے جدید طریقۂ کار کی تشکیل اور ہم آہنگ اطلاق ایک مربوط چیمپئنز پورٹلچلا رہی ہے، جس کا مقصد وزارت کی مختلف اسکیموں بشمول (پی ایم ای جی پی) سے متعلق شکایات کے تیز، سہل اور مؤثر ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پورٹل ایم ایس ایم ایز کو مختلف سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں تک رسائی میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، تکنیکی معاونت اور مشاورتی خدمات مہیا کرتا ہے، اور ایم ایس ایم ایز کو وزارت، ریاستی حکومتوں، قرض فراہم کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے اہم عہدیداروں سے جوڑتا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی)نے بینکوں کے قرضوں پر عائد شرحِ سود کو آزاد (ڈی ریگولیٹ) کر دیا ہے۔ چنانچہ پی ایم ای جی پی کے تحت دیے جانے والے قرضوں کی شرحِ سود کا تعین ہر بینک اپنی کریڈٹ اور انڈررائٹنگ پالیسیوں کے مطابق، آربی آئی کے مقررہ ضابطہ جاتی فریم ورک کے اندر کرتا ہے۔ تاہم، آربی آئی نے تمام ریگولیٹڈ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ قرض کی شرائط میں شفافیت، انصاف اور مکمل انکشاف کو یقینی بنایا جائے، تاکہ پی ایم ای جی پی کے مستفیدین باخبر فیصلے کر سکیں اور من مانے طور پر سود کی وصولی کو روکا جا سکے۔ آربی آئی نے بینکوں کو پی ایم ای جی پی کے تحت منصوبوں کی منظوری میں ترجیح دینے سے متعلق ضروری رہنما ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
*****
(ش ح ۔ م م ۔ش ت)
U.No: 1438
(ریلیز آئی ڈی: 2222163)
وزیٹر کاؤنٹر : 11