وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں بھارتی بحریہ ہاف میراتھن کےدوسرے ایڈیشن کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 8:41PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ ہاف میراتھن کا دوسرا ایڈیشن یکم فروری 2026 کو نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں شرکاء کی زبردست شرکت دیکھنے کو ملی، اس  ایونٹ میں تین مختلف زمروں - 21.1 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر - میں مقابلے ہوئے، جس نے اسے ہر سطح اور ہر پس منظر کے دوڑنے والوں کے لیے ایک جامع اور ہمہ گیر ایونٹ بنا دیا۔

اہم مقابلہ یعنی ہاف میراتھن کا آغاز چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این سی) نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے سی) کی موجودگی میں کیا، جبکہ 10 کلومیٹر دوڑ کو نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب  منسکھ ایل مانڈویہ نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے علاوہ، اس ایونٹ میں پدم بھوشن سائنہ نہوال اور پدم بھوشن پی آر سریجیش، نیز ٹائٹل پارٹنر آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ اور آئی او سی ایل و دیگر معاون شراکت داروں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

یہ ایونٹ تاریخی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جبکہ دوڑ کا راستہ انڈیا گیٹ اور تاریخی کرتویہ پتھ سے ہو کر گزرا، جس نے شرکاء کو ایک منظم اور ایک یادگار تجربہ فراہم کیا۔ سابق فوجیوں اور بزرگ شہریوں کے لیے ایک خصوصی دوڑ کابھی اہتمام کیا گیا۔

اس ایونٹ کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے میں صحت، نظم و ضبط اور قومی فخر کے جذبے کو فروغ دینا تھا، تاکہ لوگ مجموعی فلاح و بہبود کے لیے فعال طرزِ زندگی اپنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، نوجوانوں کو بھارتی بحریہ میں شمولیت کی ترغیب دینا بھی اس کا ایک اہم مقصد تھا، جو جرات، نظم و ضبط اور قوم کی خدمت کی ایک علامت ہے۔

دہلی پولیس، دہلی میٹرو اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) جیسے اہم اداروں کے بھرپور تعاون سے یہ ایونٹ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ بحری ملاحوں(نیول سیلرز) اور افسران کے شانہ بشانہ دوڑتے ہوئے شرکاء کی موجودگی اور کارکردگی نے اس ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔ مختلف عمر کے گروپس اور مختلف پیشہ ورانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس نے اپنے صبر و تحمل، عزم اور کھیل کے اعلیٰ جذبے کا مظاہرہ کیا، جس سے یہ ایونٹ سب کے لیے ایک متاثر کن منظر بن گیا۔ اس ایونٹ میں 24 ممالک کے بین الاقوامی شرکاء نے بھی شرکت کی۔

ہر زمرے میں کامیاب ہونے والے فاتحین نے غیر معمولی جسمانی اور ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور مستقبل کے شرکاء کے لیے ایک مثال قائم کی۔

ہر زمرے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے فاتحین کی فہرست درج ذیل ہے:

(فاتحین کی فہرست)

21.1 کلومیٹر (ہاف میراتھن)

مرد (اوپن کیٹیگری): دنیش

خواتین (اوپن کیٹیگری): ریما پٹیل

10 کلومیٹر دوڑ

مرد (اوپن کیٹیگری): آدتیہ تیاگی

خواتین (اوپن کیٹیگری): رامنی پٹیل

5 کلومیٹر دوڑ

مرد (اوپن کیٹیگری): چندر پال مئیا

خواتین (اوپن کیٹیگری): انجلی

 نتیجہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U-1412


(ریلیز آئی ڈی: 2221991) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil