ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم کی جانب سے وسطی دہلی میں شام کے وقت معائنہ مہم
ٹھوس بلدیاتی کچرے کے ڈمپ کیے جانے اور بائیوماس/ٹھوس بلدیاتی کچرے کو جلانے کے واقعات کی نشاندہی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 FEB 2026 6:25PM by PIB Delhi
این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ماحولیاتی معیارسے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) نے مرکزی دہلی میں شام کے وقت ایک معائنہ مہم چلائی تاکہ بلدیاتی ٹھوس فضلہ (ایم ایس ڈبلیو)/ حیاتیاتی فضلہ کے کھلے میں ڈمپنگ اور جلانے کی روک تھام سے متعلق تعمیل کا جائزہ لیا جا سکے اور ہوا کی آلودگی کے مقامی ذرائع کی نشاندہی کی جا سکے۔
سی اے کیو ایم کے فلائنگ اسکواڈز کی جانب سے معائنہ کاری قرول باغ اور راجیندر نگر کے علاقوں میں کی گئی۔ جامع معائنہ رپورٹس کے مطابق، 20 واقعات درج کیے گئے، جن میں سے دو معاملات حیاتیاتی فضلہ/ایم ایس ڈبلیو کے جلانے کے اور 18 معاملات ایم ایس ڈبلیو کے ڈمپنگ کے تھے۔ حیاتیاتی فضلہ/ایم ایس ڈبلیو کے جلانے کا زیادہ تر مشاہدہ گرمائش کے مقاصد کے لیے کیا گیا۔ متعدد مقامات پر ایم ایس ڈبلیو کو تعمیری اور انہدامی فضلہ (سی اینڈ ڈی) کے ساتھ ملا ہوا پایا گیا، جو جلنے کا سبب بن سکتا ہے اور ہوا کی آلودگی کو بڑھا سکتا ہے۔
قرول باغ میں وہ مخصوص مقامات جہاں خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، ان میں گرو رویداس مارگ (اہوبیلا سری لکشمی مندر کے قریب اور پٹیل نگر ایسٹ پوسٹ آفس کے نزدیک)، وشنو مندر مارگ (سنکورٹ ہوٹل یاتری کے باہر)، کرشنا نگر گنگا مندر مارگ اور ہردیان سنگھ روڈ کے چوراہے کے قریب، گنگا مندر مارگ (شری گوما رام سبلانیا چوک کے پاس)، گرو دربارہ روڈ (اوبسشن کارپٹ اسٹور اور ایس بی آئی کیش ڈپازٹ مشین کے قریب)، اور گنگا مندر مارگ (گلی نمبر 6 کے چوراہے پر) شامل ہیں۔ ان مقامات پر بلدیاتی ٹھوس فضلہ کے ڈمپنگ اور جلانے کے دونوں واقعات دیکھے گئے۔ اس کے لئے متعلقہ ایجنسی محکمہ بلدیہ دہلی ہے۔
کمیشن نے متعلقہ ایجنسیوں خاص طور پر محکمہ بلدیہ دہلی کو ہدایت دی ہے کہ بلدیاتی ٹھوس فضلہ اور باغبانی کا فضلہ سڑکوں یا گاڑیوں کی حرکت والے علاقوں میں نہ رکھا جائے اور نہ ڈمپ کیا جائے اور فضلہ کو فوری طور پر اٹھا کر صرف مجاز اور نامزد کردہ مقامات پر تلف کیا جائے۔ محکمہ بلدیہ دہلی کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر مجاز ڈمپنگ کے خلاف پابندی کے احکامات سختی سے نافذ کرے، ایسی حرکات کی دوبارہ روک تھام کرے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرے اور جمع شدہ فضلہ کو فوری طور پر ہٹائے۔
اس کے علاوہ کمیشن نے محکمہ بلدیہ دہلی کو اس کے دائرہ اختیار میں بلدیاتی ٹھوس فضلہ/ حیاتیاتی فضلہ کے کھلی ڈمپنگ اور جلانے کی بار بار خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے مسلسل موصول ہونے والی شکایات کو نوٹ کیا ہے جو نفاذ میں نظامی خلا اور بلدیاتی ٹھوس فضلہ/ حیاتیاتی فضلہ کے جلانے کے خلاف صفر برداشت کی قانونی ہدایات کی عدم تعمیل کی نشاندہی کرتی ہیں، جو اس خطے میں ہوا کی آلودگی میں ایک اہم سبب ہیں۔ محکمہ بلدیہ دہلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے جامع اقدامات کرے، متعلقہ اہلکاروں کی ذمہ داری طے کرے اور کی گئی کارروائی کی رپورٹ پیش کرے تاکہ بلدیاتی ٹھوس فضلہ کے جلانے کو صفر تک لایا جا سکے۔
کمیشن نے زور دیا کہ مقامی ذرائع جیسے کہ کھلے فضلہ کی ڈمپنگ اور حیاتیاتی فضلہ/ بلدیاتی ٹھوس فضلہ کا جلانا، خاص طور پر شام اور رات کے اوقات میں، ہوا کی آلودگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے لیے مسلسل نگرانی اور نفاذ کی ضرورت ہے۔ کمیشن نے دہرایا کہ ’آپریشن کلین ایئر‘ کے تحت معائنہ اور نفاذ کی کارروائیاں دہلی-این سی آر میں باقاعدگی سے کی جائیں گی، جس میں ایسے مقامی آلودگی کے ذرائع کی نشاندہی اور خاتمے پر خاص توجہ دی جائے گی۔
کمیشن تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کر رہا ہے تاکہ قانونی ہدایات کی سخت تعمیل، جی آر اے پی اقدامات کا مؤثر نفاذ اور خطے میں ہوا کی آلودگی کو کم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1391
(ریلیز آئی ڈی: 2221846)
وزیٹر کاؤنٹر : 5