کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ 27–2026: سستے کھاد اور کسانوں کی مدد کے عزم کا تسلسل


کسانوں کو سستے داموں کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تقریباً 1.71 لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

بجٹ میں متوازن اور پائیدار کھاد کے استعمال کے عزم کو مزید مضبوط کیا گیا ہے، تاکہ زرعی پیداوار میں بہتری کے ساتھ ساتھ مٹی کی صحت اور ماحولیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 4:51PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیرِ خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش کیا گیا مرکزی بجٹ 272026 کسانوں کو مناسب قیمتوں پر بروقت کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کی توثیق کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بجٹ ملکی پیداوار کی حمایت اور غذائی اجزاء کے متوازن استعمال کو فروغ دینے پر بھی زور دیتا ہے، تاکہ زرعی شعبے کو پائیدار بنیادوں پر مضبوط کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-02-01165245P0TF.png

 

مالی سال 272026 کے لیے محکمۂ کھاد کو تقریباً 1.71 لاکھ کروڑ روپے کی خالص بجٹ الاٹمنٹ فراہم کی گئی ہے، جو عالمی منڈی میں کھاد کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی میں خلل کے اثرات سے کسانوں کو محفوظ رکھنے پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-02-01165253DX3Q.png

 

یوریا سبسڈی کے تحت ملکی پیداوار اور درآمد—دونوں کے لیے انتظام کیا گیا ہے تاکہ اندرونِ ملک دستیابی اور طلب کے درمیان خلا کو پُر کیا جا سکے، جبکہ کسانوں کے لیے قانونی طور پر مقررہ قیمتیں برقرار رہیں۔ سبسڈی کا یہ نظام پیدا کرنے والوں کو معقول منافع اور ملک بھر میں بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

بجٹ میں نیوٹریئنٹ بیسڈ سبسڈی   اسکیم کے تحت فاسفیٹک اور پوٹاشک کھادوں—چاہے وہ ملکی ہوں یا درآمدی—کے لیے مسلسل تعاون بھی فراہم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد این پی کے غذائی اجزاء کے متوازن استعمال کو فروغ دینا، مٹی کی زرخیزی بہتر بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2026-02-01165303KNXM.png

 

کھاد سبسڈی میں فائیدوں کی براہِ راست منتقلی نظام بدستور سبسڈی کی فراہمی کا ایک اہم ستون ہے، جو شفافیت، مؤثریت اور کھاد کی فروخت کی حقیقی وقت میں نگرانی کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فرٹیلائزر سبسڈی مینجمنٹ سسٹم کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے، جس میں نظام کے قیام اور آئی سی ٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔

مزید برآں، نامیاتی کھادوں کے فروغ کی پالیسی کے تحت مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس اور تحقیق و ترقی کے لیے معاونت فراہم کی گئی ہے، جو پائیدار اور ماحول دوست زراعت پر حکومت کے زور کو مضبوط کرتی ہے۔

مجموعی طور پر، بجٹ 202627 کسانوں کے مفادات کے تحفظ، کھاد کی سستی دستیابی، ملکی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور غذائی اجزاء کے متوازن و پائیدار استعمال کے ذریعے مٹی کی زرخیزی میں بہتری کے لیے ہدفی اور شفاف سبسڈی معاونت کے حکومتی عزم کو نمایاں کرتا ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1382     )


(ریلیز آئی ڈی: 2221809) وزیٹر کاؤنٹر : 27