صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے امرت ادّیان کا  افتتاح کیا


امرت ادّیان 3 فروری سے عوام کے لیے کھل جائے گا

امرت ادیان  میں داخلہ مفت ہے

زائرین صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں

آن لائن بکنگ HTTPS:// VISIT. RASHTRAPATIBHAVAN. GOV. IN/پر کی جاسکتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 11:56AM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ  دروپدی مرمو نے آج(  یکم فروری 2026)موسم سرما  سال 2026 کے  لیے امرت ادیان کو عوام کے لیے کھولے جانے کی تقریب کا  افتتاح کیا۔  راشٹریہ پتی کا امرت ادیان عوام کے لیے تین فروری سے 31 مارچ 2026 تک کھلا رہے گا۔ لوگ ہفتے میں چھ دن صبح  10 بجے سے لے کر چام 6  بجے تک امرت ادیان آسکتے ہیں، داخلے کے لیے آخری وقت شام  پانچ بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔ امرت ادیان  دیکھ بھال کے لیے ہر پیر (سوموار) کو  اور 4  مارچ کو ہولی کی وجہ سے  پیر کو بند رہے گا ۔

امرت ادیان مندرجہ ذیل دنوں میں خصوصی زمروں کے لیے کھلا رہے گا:

  • 3 مارچ-دفاعی اہلکاروں کے لیے
  • 5 مارچ-بزرگ شہریوں کے لیے
  • 10 مارچ-خواتین اور قبائلی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے لیے
  • 13 مارچ-دیویانگ جن (معذورین) کے لیے 

 

امرت ادیان میں بکنگ اور داخلہ مفت ہے۔ آن لائن بکنگ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/پر کی جا سکتی ہے ۔  زائرین  کے تجربے کو مزید بہتر کرنے  کے مقصد سے اس سال فوری  بکنگ کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہوگی ۔  زائرین صرف آن لائن موڈ کے ذریعے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں ۔  لہذا ، زائرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی آمد سے متعلق بکنگ پہلے سے ہی آن لائن  طور پر کر  لیں ۔  انہیں یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹکٹ میں مذکور ٹائم لائن اور دیگر ہدایات پر عمل کریں ۔  خصوصی دنوں کے لیے بکنگ ایک دن پہلے  صبح 10 بجے  بند ہو جائے گی۔

سبھی  زائرین کے لیے داخل ہونے  اور باہر نکلنے کے لیے گیٹ نمبر 35  کا ہی استعمال کر سکیں گے۔ یہ گیٹ   اس جگہ کے قریب ہے  جہاں نارتھ ایونیو راشٹرپتی بھون سے ملتا ہے ۔  زائرین کی سہولت کے لیے ، سنٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35  تک شٹل بس سروس سنٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے صبح ساڑھے 9 بجے سے شام   6 بجے تک ہر آدھے گھنٹے میں دستیاب رہے گی۔سنٹرل سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے آخری شٹل بس سروس  شام 4 بجے تک دستیاب  رہے گی۔

زائرین کے لیے راستہ بال واٹیکا-پلمیریا گارڈن-بنیان گارڈن-بونسائی گارڈن-ببلنگ بروک-سینٹرل لان-لانگ گارڈن-سرکلر گارڈن  سے ہو کر گزرے گا ۔

گل لالا  اور مختلف قسم کے گلابوں کے علاوہ ، اس سال زائرین ببلنگ بروک جو کہ جھرنوں کے ساتھ پانی کے چشمے اور ریفلیکسولوجی راستوں کے ساتھ بنیان گارڈن تک محیط ہے،  کا مشاہدہ کر سکیں گے۔

زائرین موبائل فون ، الیکٹرانک چابیاں ، پرس/ہینڈ بیگ ، پانی کی بوتلیں اور بچوں کے لیے دودھ کی بوتلیں لے جا سکتے ہیں ۔  عوامی راستے پر مختلف مقامات پر پینے کے پانی ، بیت الخلاء اور ابتدائی طبی امداد/طبی سہولیات کی فراہمی کی جائے گی ۔

امرت ادیان کے علاوہ لوگ ہفتے میں چھ دن (منگل سے اتوار تک) راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم بھی جا سکتے ہیں ۔  وہ ہر سنیچر کو راشٹرپتی بھون کے فور کورٹ میں گارڈ کی تبدیلی کی تقریب بھی دیکھ سکتے ہیں ۔  مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in ملاحظہ کریں۔

01.jpg

02.jpg

03.jpg

04.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ن م

U.N No 1369


(ریلیز آئی ڈی: 2221580) وزیٹر کاؤنٹر : 49