اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت نے امید مرکزی پورٹل پر ’سروے ماڈیول‘ اور ’وقف پراپرٹی لیز ماڈیول‘ نامی دو اضافی ماڈیولز کا آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
31 JAN 2026 1:13PM by PIB Delhi
متحدہ وقف انتظام کاری، اختیاردہی، اثرانگیزی اور ترقی (اُمید) مرکزی پورٹل کے توسط سے وقف املاک کی انتظام کاری کو شفاف، عوام دوست، اور جوابدہ بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، اقلیتی امور کی وزارت نے 30 جنوری 2026 کو دو اضافی ماڈیولز – سروے ماڈیول اور وقف پراپرٹی لیز ماڈیول – لانچ کیے۔
یہ دو نئے ماڈیولز اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار کے ذریعہ وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں لانچ کیے گئے۔

سروے ماڈیول پورٹل پر وقف املاک کے سروے سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے، انتظام کاری اور انہیں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
وقف پراپرٹی لیز مینجمنٹ ماڈیول کو پورٹل کے ذریعے وقف املاک کی لیز سے متعلق معلومات کے اینڈ ٹو اینڈ مینجمنٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ماڈیول منظم اور شفاف طریقے سے اہم تفصیلات جیسے کہ لیز کی معلومات، لیز کی مدت، لیز کی رقم، اور دیگر متعلقہ تفصیلات کی منظم ریکارڈنگ اور نگرانی کے قابل بناتا ہے، اس طرح وقف املاک کی لیزنگ میں احتساب اور نگرانی کو تقویت ملتی ہے۔

یہ لانچ وقف املاک کے انتظام میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل گورننس ٹولز سے مستفید ہونے کے لیے وزارت کی پیہم کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈاکٹر چندر شیکھر کمار تمام ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وقف بورڈز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ان ماڈیولز کے وسیع پیمانے پر نفاذ کو یقینی بنائیں اور اہل استفادہ کنندگان میں بیداری پیدا کریں۔
اُمید سنٹرل پورٹل، جس کا آغاز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے 6 جون 2025 کو کیا، متحدہ وقف انتظام کاری، اختیاردہی، اثرانگیزی اور ترقی ایکٹ، 1995 کے تحت وقف املاک کی ریئل ٹائم اپ لوڈنگ، تصدیق اور نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔
پورٹل کا مقصد وسیع تر شفافیت، جوابدہی اور عوامی شرکت کو متعارف کراکے بھارت بھر میں وقف کے اثاثوں کی انتظام کاری کیسے کی جائے، اس بارے میں ایک بڑی تبدیلی لانا ہے۔
اس کی اہم خصوصیات میں تمام وقف املاک کی جیو ٹیگنگ کے ساتھ ایک جامع ڈیجیٹل انوینٹری کی تشکیل، بروقت اور موثر جوابی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن شکایات کے ازالے کا طریقہ کار، شفاف لیزنگ اور استعمال کی جانکاری، جی آئی ایس میپنگ اور دیگر ای گورننس ٹولز کے ساتھ ارتباط، اور تصدیق شدہ ریکارڈ اور رپورٹ تک عوام کی رسائی شامل ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت ملک بھر میں وقف املاک کی اثر انگیز انتظام کاری کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی وقف بورڈز کےساتھ قریبی تال میل بناکر کام کر رہی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1346
(रिलीज़ आईडी: 2221202)
आगंतुक पटल : 15