وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا راجیہ منتری نے یوم جمہوریہ پریڈ 2026 میں بہترین مارچنگ دستوں اور بہترین جھانکیوں کو انعامات سے نوازا


26 جنوری وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے ملک کے عزم کی تصدیق کرتا ہے: جناب سنجے سیٹھ

प्रविष्टि तिथि: 30 JAN 2026 4:58PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے 30 جنوری 2026 کو یوم جمہوریہ پریڈ 2026 کے موقع پر تینوں سروسز اور مرکزی مسلح پولیس/دیگر ضمنی فورسز کے بہترین مارچنگ دستوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں/محکموں کی بہترین جھانکیوں کے لیے انعامات تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں رکشا راجیہ منتری نے پریڈ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے فاتحین کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ 26 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے ملک کے عزم کی توثیق کے طور پر کام کرتا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم کی نوجوانوں سے اپیل کو دہرایا، جو انہوں نے پی ایم این سی سی ریلی 2026 کے دوران کی تھی کہ ہر ہفتے کم از کم ایک گھنٹہ صفائی سے متعلقہ مہم کے لیے وقف کریں اور کسی منتخب مقام پر کوئی سرگرمی منصوبہ بندی کریں اور صفائی کو پوری قوم کی اجتماعی ذمہ داری قرار دیا۔

فوجی دستوں کی مارچنگ اور جھانکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے قائم کیے گئے ججوں کے تین پینلز نے درج ذیل دستوں اور جھانکی کا انتخاب کیا:

  • تینوں سروسز میں بہترین مارچنگ دستہ – بھارتی بحریہ

  • سی اے پی ایفز/دیگر ضمنی فورسز میں بہترین مارچنگ دستہ – دہلی پولیس
  • ریاستوں/مرکز کے زیر انتطام علاقوں کی تین بہترین جھانکیاں:
  1. مہاراشٹر (گنیش اتسو: آتم نربھرتا کی علامت)

  1. جموں و کشمیر (جموں و کشمیر کے دستکاری اور لوک رقص)
  2. کیرالہ (واٹر میٹرو اور 100 فیصد ڈیجیٹل خواندگی: آتم نربھر بھارت کے لیے آتم نربھر کیرالہ)

 

  • مرکزی وزارتوں/محکموں کی بہترین جھانکی– وزارت ثقافت (وَندے ماترم – ایک قوم کی روح کی پکار)

خصوصی انعام:

  1. مرکزی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (وندے ماترم – 150 سال کی یادگار)
  2. وندے ماترم: بھارت کی لازوال گونج‘ ڈانس گروپ

آن لائن پول کے ذریعے مائی  جی او وی پورٹل پر عوام کی رائے کے مطابق ‘پاپولر چوائس’ کے نتائج درج ذیل ہیں:

  • تینوں سروسز میں بہترین مارچنگ دستہ – آسام ریجمنٹ

  • سی اے پی ایفز/دیگر ضمنی فورسز میں بہترین مارچنگ دستہ – سی آر پی ایف

  • ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی تین بہترین جھانکیاں:
  1. گجرات (سودیشی – خود انحصاری – آزادی کا منتر: وندے ماترم)
  2. اتر پردیش (بندیل کھنڈ کی ثقافت)
  3. راجستھان (ریگستان کا سنہری لمس: بیکانیر گولڈ آرٹ (استہ آرٹ)

  • مرکزی وزارتوں/محکموں  کی بہترین جھانکی– محکمہ اسکول ایجوکیشن اور خواندگی (نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020: بھارتی اسکول ایجوکیشن کو وکست بھارت کی راہ پر گامزن کرنا)

 

*******

 

ش ح ۔ ش ت۔ م الف

U. No.1315


(रिलीज़ आईडी: 2220938) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu