شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں رابطہ کے منصوبے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JAN 2026 2:55PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سوکانت مجومدار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں بڑے سڑک، ریل اور ڈیجیٹل رابطہ جاتی منصوبوں کی موجودہ پیش رفت درج ذیل ہے:
- سڑک نقل و حمل و شاہراہوں کی وزارت کے مطابق، شمال مشرقی خطے میں قومی شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 2014 میں 10,905 کلومیٹر تھی، جویکم اپریل2025 تک بڑھ کر 16,207 کلومیٹر ہو گئی ہے۔ مزید یہ کہ شمال مشرقی خطے میں 177 منصوبے، جن کی مجموعی لمبائی 3,635 کلومیٹر ہے اور جن پر 87,119 کروڑ روپے لاگت آئے گی، مختلف مراحل میں زیرِ عمل ہیں۔
- دیہی ترقی کی وزارت کے مطابق، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے آغاز سے اب تک شمال مشرقی ریاستوں میں 17,666 سڑک منصوبے (89,503 کلومیٹر) اور 2,396 پلوں کے منصوبے منظور کیے گئے، جن میں سے 16,547 سڑک منصوبوں (81,448 کلومیٹر) اور 2,126 پلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ان منصوبوں پر ریاستی حصے سمیت مجموعی طور پر 53,353.49 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
- وزارتِ ترقیِ شمال مشرقی خطہ (ایم ڈی او این ای آر) کے تحت مختلف اسکیموں کے ذریعے 647 سڑک اور پل منصوبے، جن پر 8,260.88 کروڑ روپے لاگت آئی، منظور کیے گئے۔ ان میں سے 500 منصوبے، جن کی لاگت 4,915 کروڑ روپے ہے، مکمل کیے جا چکے ہیں۔
- ریلوے کی وزارت کے مطابق، ریلوے منصوبوں کی نشاندہی، منظوری اور عمل آوری زونل ریلوے کی بنیاد پر کی جاتی ہے، نہ کہ ریاست، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں یا اضلاع کی بنیاد پر، کیونکہ یہ منصوبے متعدد ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کی حدود میں پھیلے ہوتے ہیں۔ اسی لیے اس سلسلے میں اعداد و شمار مالی سال کے اعتبار سے مرتب اور محفوظ کیے جاتے ہیں۔یکم اپریل2025 تک، شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں جزوی یا مکمل طور پر واقع 12 ریلوے منصوبے (08 نئی لائنیں اور 04 ڈبلنگ کے منصوبے)، جن کی مجموعی لمبائی 777 کلومیٹر ہے اور جن پر 69,342 کروڑ روپے لاگت آئے گی، منظور کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 278 کلومیٹر ریلوے لائن تیار کی جا چکی ہے۔
- محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق، دسمبر 2025 تک شمال مشرقی خطے میں بھارت نیٹ منصوبے کے تحت 6,355 گرام پنچایتوں کو ہائی بینڈوِڈتھ انٹرنیٹ/براڈ بینڈ رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سروس ریڈی بنا دیا گیا ہے۔
حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے 4جی سیچوریشن پروجیکٹ اور دیگر موبائل منصوبوں کے تحت، دسمبر 2025 تک 3,718 موبائل ٹاورقائم کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے شمال مشرقی خطے کے 5,366 دیہات/مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے منظور شدہ منصوبوں کے نفاذ کا دورانیہ مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جن میں جغرافیائی محل وقوع، زمین کی نوعیت، زمین کی دستیابی، لازمی قانونی منظوریوں، رکاوٹوں کا ازالہ، مالی بندشیں وغیرہ شامل ہیں۔
شمال مشرقی خطے میں ان پروجیکٹوں کے فوائد میں شمال مشرق کے لوگوں کا ملک کے مرکزی دھارے کے ساتھ انضمام، ضروری سامان اور زرعی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حرکت، اس خطے کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ، علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی، سیاحت کی صنعت کی ترقی اور اس علاقے میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور اس طرح شمال کی ریاستوں کی معیشت کو فروغ دینا شامل ہے۔
****
ش ح۔ ع و۔ اش ق
U.NO. 12 97
(ریلیز آئی ڈی: 2220830)
وزیٹر کاؤنٹر : 18