لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ممبران پارلیمان نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو گلہائے عقیدت نذر کئے

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 2:16PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو؛ راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف جناب ملکاارجن کھڑگے؛ ارکانِ پارلیمنٹ، سابق ارکان اور دیگر معزز شخصیات نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سمویدھان سدن کے مرکزی ہال میں ان کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے بھی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا سیکریٹریٹ کی جانب سے ہندی اور انگریزی زبانوں میں شائع کردہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعارفی پروفائل پر مشتمل ایک کتابچہ معزز شخصیات کو پیش کیا گیا۔

 

**************

ش ح ۔ ش ت۔ م الف

U. No.1291


(रिलीज़ आईडी: 2220809) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali