امور داخلہ کی وزارت
امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے بارامتی میں اجیت پوار جی کا آخری دیدار کیا
وزیر داخلہ نے بارامتی میں اجیت پوار جی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی
مرکزی وزیر داخلہ نے شرد پوار جی سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا
سماج اور عوام کے لیے وقف رہنے والے اجیت پوار جی کے بے وقت انتقال نے مہاراشٹر کی سیاست میں ایسا خلا پیدا کر دیا ہے کہ جسے پر کرنا طویل عرصے تک ممکن نہیں ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 6:12PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے بارامتی میں اجیت پوار جی کا آخری دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، "میں نے اجیت پوار جی کا آخری دیدار کیا اور انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ سماج اور عوام کے لیے وقف رہنے والے اجیت پوار جی کے بے وقت انتقال نے مہاراشٹر کی سیاست میں ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کی طویل عرصے تک تلافی کرپاناممکن نہیں ہوگا۔"

مرکزی وزیر داخلہ نے بارامتی میں اجیت پوار جی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔ وزیر داخلہ نے شرد پوار جی سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

**************
ش ح- م ش- ع ر
UR-1265
(रिलीज़ आईडी: 2220409)
आगंतुक पटल : 5