لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 4:54PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں جناب اوم برلا نے کہا:
“مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار اور دیگر افراد کی طیارہ حادثے میں ناگہانی موت نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والی ہے۔
جناب اجیت پوار نے مہاراشٹر کے بارامتی پارلیمانی حلقے سے دسویں لوک سبھا کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔
جناب پوار کو کواپریٹو شعبے، عوامی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
میری بھگوان سے پرارتھنا ہے کہ وہ مرنے والے لوگوں کی روحوں کو ابدی سکون عطا فرمائے اور سوگوار کنبوں اور چاہنے والوں کو اس بڑے صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
اوم شانتی۔”
اٹھارہویں لوک سبھا کے ساتویں اجلاس کے پہلے دن، جناب اوم برلا نے ایوان کی قیادت کرتے ہوئے جناب اجیت پوار اور دیگر معزز شخصیات کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
********
(ش ح ۔ک ح ۔ت ا(
U.No. 1202
(रिलीज़ आईडी: 2219672)
आगंतुक पटल : 11