وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جناب اجیت پوار جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 28 JAN 2026 11:16AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب اجیت پوار جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔  جناب مودی نے کہا کہ جناب اجیت پوار جی کو مہاراشٹر کے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہنے  والے ایک محنتی شخصیت کے طور پر بڑے پیمانے پر عزت و احترام دیا جاتا تھا ۔  انتظامی اُمور کے بارے میں ان کی سمجھ اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا جذبہ بھی قابل ذکر تھا ۔جناب مودی نے کہا’’ان کا بے وقت انتقال بہت حیران کن اور افسوسناک ہے ۔  ان کے اہل خانہ اور ان گنت مداحوں کے تئیں میں  تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ‘‘۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ جناب اجیت پوار جی عوام کے رہنما تھے ، جن کا زمینی سطح پر مضبوط رابطہ تھا ۔  مہاراشٹر کے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے ایک محنتی شخصیت کے طور پر ان کا بڑے پیمانے پر احترام کیا جاتا تھا ۔  انتظامی اُمور کے بارے میں ان کی سمجھ اور غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کا جذبہ بھی قابل ذکر تھا ۔  ان کا بے وقت انتقال انتہائی حیران کن اور افسوس ناک ہے ۔  ان کے اہل خانہ اور ان گنت مداحوں کے تئیں میری  تعزیت ۔  اوم شانتی۔‘‘

"श्री अजित पवार जी हे जनतेशी घट्ट नाते असलेले, तळागाळाशी मजबूत नाळ असलेले लोकनेते होते. महाराष्ट्रातील जनतेच्या सेवेत सदैव अग्रभागी राहणारे एक मेहनती व्यक्तिमत्त्व म्हणून त्यांना व्यापक आदर होता. प्रशासकीय बाबींची त्यांना सखोल जाण होती. गरीब आणि वंचितांच्या सक्षमीकरणासाठीची त्यांची तळमळ विशेष उल्लेखनीय होती. त्यांचे अकाली निधन अत्यंत धक्कादायक व दुःखद आहे. त्यांच्या कुटुंबीयांप्रती आणि असंख्य चाहत्यांप्रती मनःपूर्वक शोकसंवेदना. ॐ शांती."

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش۔ع ن)

U. No. 1174


(रिलीज़ आईडी: 2219470) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam