پارلیمانی امور کی وزارت
حکومت نے آج سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا
39 سیاسی جماعتوں کے 51 قائدین کی اجلاس میں شرکت
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 7:34PM by PIB Delhi
آج (27 جنوری، 2026) نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مرکزی وزیر برائے دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس، 2026 سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور اور اقلیتی امور جناب کرن رجیجو نے بلایا تھا۔ اجلاس میں صحت و خاندانی فلاح اور کیمیات و کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا، جو راجیہ سبھا میں حزب اقتدار کی رہنما بھی ہیں، وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے قانون و انصاف اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل۔ مورگن نے بھی شرکت کی۔ مجموعی طور پر اجلاس میں 39 سیاسی جماعتوں کے 51 قائدین بشمول وزراء نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں مرکزی وزیر برائے دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ابتدائی کلمات کہے اور اجلاس میں شریک تمام قائدین کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور نے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے قائدین کو آگاہ کیا کہ 2026 کا پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس بدھ، 28 جنوری، 2026 سے شروع ہوگا اور حکومت کے امور کی ضرورت کے مطابق یہ اجلاس جمعرات، 2 اپریل، 2026 کو اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔ اس دوران دونوں ایوان جمعہ، 13 فروری، 2026 کو وقفہ کے لیے معطل ہوں گے اور دوبارہ پیر، 9 مارچ، 2026 کو اجلاس دوبارہ شروع ہوگا تاکہ قائمہ کمیٹیاں مختلف وزارتوں/محکمہ جات کے مطالبات زر کا جائزہ لے سکیں اور اپنی رپورٹ پیش کرسکیں۔ اس اجلاس میں کل 30 تشستیں ہوں گی (پہلے حصے میں 13 اور دوسرے حصے میں 17) جو 65 دنوں کے عرصے میں مکمل کی جائیں گی۔
جناب کرن رجیجو نے مزید بتایا کہ اجلاس بنیادی طور پر مالی امور کے لیے وقف ہوگا، جو بجٹ 2026-27 سے متعلق ہوں گے اور صدر جمہوریہ کے خطاب شکریہ کی تحریک پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ تاہم اہم قانون سازی اور دیگر امور بھی اجلاس کے دوسرے حصے میں زیرِ غور آئیں گے۔
مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور نے ذکر کیا کہ اقتصادی جائزہ رپورٹ اور مرکزی بجٹ 2026-27 بالترتیب جمعرات، 29 جنوری، 2026 اور اتوار، یکم فروری، 2026 کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ انہوں نے اجلاس کی ہموار کارکردگی کے لیے تمام قائدین سے تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ حکومت دونوں ایوانوں کے قواعد کے مطابق کسی بھی اہم مسئلے پر بحث کے لیے تیار ہے۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بجٹ اجلاس کے دوران زیرِ بحث آنے والے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور نے قائدین کی جانب سے اٹھائے گئے تمام امور کو نوٹ کیا اور اجلاس میں شرکت، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور فعال و مؤثر شرکت پر تمام قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1159
(रिलीज़ आईडी: 2219341)
आगंतुक पटल : 7