صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ دسمبر سے مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے صرف دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں: این سی ڈی سی


نپاہ کیسز سے متعلق 196 رابطے ٹریس کیے گئے اور غیر علامتی- اسمپٹومیٹک پائے گئے،تمام ٹسٹ منفی

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 5:41PM by PIB Delhi

یہ دیکھا گیا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصوں میں نپاہ وائرس کی بیماری (این آئی وی ڈی ایس) کے معاملات کے بارے میں قیاس آرائی پر مبنی اور غلط اعداد و شمار گردش کر رہے ہیں۔

اس تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق مغربی بنگال سے  گزشتہ سال دسمبر سے اب تک نپاہ وائرس کے صرف دو تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان دو معاملات کی تصدیق کے بعد حکومت ہند نے مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ قریبی تال میل میں قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق صحت عامہ کے فوری اور جامع اقدامات شروع کیے۔

تصدیق شدہ کیسز سے منسلک مجموعی طور پر 196 رابطوں کی شناخت، ٹریس، نگرانی اور جانچ کی گئی ہے۔ تمام ٹریس کیے گئے رابطے غیر علامتی - اسمپٹومیٹک  پائے گئے ہیں اور نپاہ وائرس کی بیماری کے لیے کئے گئے  ٹسٹ  منفی پائے گئے ہیں۔

مرکزی اور ریاستی صحت ایجنسیوں کی مربوط کوششوں کے ذریعے بہتر نگرانی، لیبارٹری ٹسٹنگ اور فیلڈ تحقیقات کی گئیں، جس سے کیسوں کی بروقت روک تھام کو یقینی بنایا گیا۔ ابھی تک نپاہ وائرس کی بیماری کا کوئی اضافی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، اور صحت عامہ کے تمام ضروری اقدامات موجود ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت عوام اور میڈیا کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں اور غیر تصدیق شدہ یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

*****

ش ح – ظ  ا- ج

UR No. 1144


(रिलीज़ आईडी: 2219249) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil