شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
قومی گھریلو آمدنی سروے (این ایچ آئی ایس) اور باضابطہ خدمات کےشعبے کی صنعتوں کےسالانہ سروے (اے ایس آئی ایس ایس ای) 28 اور 29 جنوری 2026 کو چنئی میں منعقد کئے جائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 3:00PM by PIB Delhi
قومی شماریاتی دفتر(این ایس او)، وزارتِ شماریات و پروگرام نفاذ، حکومتِ ہند، قومی گھریلو آمدنی سروے اور باضابطہ خدمات کے شعبے کی صنعتوں (سروے آف انکارپوریٹڈ سروس سیکٹر انٹرپرائزز (اے ایس آئی ایس ایس ای) کے سالانہ سروے کے لیے آل انڈیا ورکشاپ آف ٹرینرز کا انعقاد 28 اور 29 جنوری 2026 کو چنئی میں کر رہا ہے۔ان مجوزہ سروےمیں ایک اہم نئی پہل قومی گھریلو آمدنی سروے نیشنل ہاؤس ہولڈ انکم سروے (این ایچ آئی ایس) اور با ضابطہ خدمات کے شعبے کی صنعتوں (سروے آف انکارپوریٹڈ سروس سیکٹر انٹرپرائزز (اے ایس آئی ایس ایس ای) کا سالانہ سروے ہے، جو اپریل 2026 سے ایک سال کی مدت کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔ یہ دونوں اپنی نوعیت کے پہلے ہمہ گیر آل انڈیا سرویز ہیں، جو طویل عرصے سے موجود اعداد و شمار کے خلا کو پُر کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔اے آئی ڈبلیو او ٹی ، ملک بھر میں ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے فیلڈ ورک کے آغاز سے قبل ایک ابتدائی تربیتی پروگرام ہے۔
ورکشاپ میں ایم او ایس پی آئی کے مختلف این ایس او ڈویژنوں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ فیلڈ آپریشنز ڈویژن (ایف او ڈی) کے تمام زونل،علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر کے فیلڈ عہدیدار بھی ورکشاپ میں حصہ لیں گے جو بعد میں زونل اور علاقائی تربیت کے لیے ماسٹر ٹرینرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔
این ایچ آئی ایس کا مقصد لوگوں کے حالات زندگی اور آمدنی کی تقسیم کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ اعداد و شمار آمدنی کے نمونوں،معاشی سرگرمیوں اور محنت،سرمائے اور زمین کی واپسی کے درمیان تعلقات کے تجزیے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی و اقتصادی گروپوں کے لیے عالمگیر اور ہدف شدہ مداخلتوں پر پالیسی فیصلوں کو مطلع کرنے میں مدد کریں گے۔ مزید برآں،سروے کے نتائج گھریلو فلاح و بہبود اور ضروری اشیا اور خدمات تک رسائی پر آمدنی کی تقسیم کے اثرات کا اندازہ لگانے کے قابل بنائیں گے ۔
این ایچ آئی ایس سے حاصل ہونے والے آمدنی کے تخمینے بین گھریلو اور بین علاقائی موازنہ میں سہولت فراہم کریں گے اور پوری آبادی میں آمدنی پیدا کرنے کے ذرائع اور نمونوں کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے ۔
اے ایس آئی ایس ایس ای ملک کے کارپوریٹ خدماتی شعبے پر ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔ یہ سروے مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے)، مقررہ سرمایہ، سرمایہ جاتی تشکیل، روزگار اور اجرتوں سمیت اہم معاشی خصوصیات کو محیط رکھنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تخمینے ریاستی اور صنعتی سطح پر دستیاب ہوں گے۔ اے ایس آئی ایس ایس ای خصوصی طور پر خدماتی شعبے کے کارپوریٹ حصے کا احاطہ کرتا ہے اور جی ایس ٹی این کے فریم ورک کے تحت ادارہ جاتی بنیاد پر طریقۂ کار اپناتا ہے۔
یہ سروے انڈمان اور نکوبار جزائر کے دیہاتوں کے علاوہ پورے ہندوستانی یونین کا احاطہ کریں گے جن تک سال بھر رسائی مشکل رہتی ہے ۔
******
ش ح۔ ش آ ۔ت ا
U-NO-1131
(रिलीज़ आईडी: 2219156)
आगंतुक पटल : 7