وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

برازیلیائی تھیئٹر پروڈکشن پاسدو پریزینٹے  زینٹورو نے 25 ویں بھارت رنگ مہوتسو کے ذریعے   بین الاقوامی سطح پر شرکت کی


بنگلورو اور نئی دہلی فروری 2026 میں برازیلیائی پروڈکشن پاسدو پریزنٹے زینٹورو کی میزبانی کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 10:58AM by PIB Delhi

برازیلیائی تھیئٹر پروڈکشن پاسدو پریزنٹے زینٹورو 2026 میں اپنا بین الاقوامی سطح پر اپنے قدم رکھنے کے لیے تیار ہے، جو دو بڑے عالمی تھیئٹر فیسٹیول : ہندوستان میں 25 واں بھارت رنگ مہوتسو اور روس میں 5 واں جی آئی ٹی آئی ایس فیسٹ میں برازیلی نمائندگی کرے گا۔

برازیل کے معروف ڈرامہ نگار گریس پاسو اور انٹون چیخوف کی تھری سسٹرز کے مارچا پیرا زینٹورو پر مبنی ، پاسدو پرینٹے  زینٹورو وقت ، یادداشت اور اجتماعی تجربے کی ایک طاقتور تلاش میں برازیل اور بین الاقوامی تھیئٹر کی روایات کو یکجا کرتا ہے۔ یہ پروڈکشن عالمی سطح پر برازیل کے طلباء کے تھیئٹر کی متحرک  اور فنکارانہ صلاحیت  کو اجاگر کرتی ہے ۔

 

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت ہندوستان کے نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے زیر اہتمام دنیا کے سب سے باوقار بین الاقوامی تھیئٹر فیسٹیول میں سے ایک بھارت رنگ مہوتسو کے تحت  ، پروڈکشن 5 فروری 2026 کو بنگلورو اور 7 فروری 2026 کو نئی دہلی میں اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

 

اس کے علاوہ ، پاسدو پریزینٹے زینٹورو ماسکو میں اپریل 2026 میں مقررہ   پانچویں جی آئی ٹی آئی ایس فیسٹ میں برازیل کی نمائندگی کرے  گا، جس میں  عالمی تھیٹر، اداروں کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی موجودگی اور ثقافتی تبادلے کو مزید تقویت ملے گی ۔

 

سال 2024 میں ایک وسیع قومی دورے اور 2025 میں ٹی یو ایس پی تھیئٹر (ٹیٹرو دا یونیورسیڈیڈ ڈی ساؤ پالو) میں ایک وقف شدہ سیزن کے بعد ، اس پروڈکشن نے پہلے ہی برازیل میں پہچان حاصل کر لی ہے ، جہاں اس کے مجموعے کے کام ،  اسٹیج پر اختراعی پیش کش  اور کلاسیکی کے ازسرنو تصور کردہ عصری تخلیقات اور جدید مواد  کی  تعریف کی گئی ہے۔

 

آندرے ہائیڈامس کی ہدایت کاری میں بننے والی ، پاسدو پریزینٹے زینٹورو میں دس اداکارشامل ہے ۔  تخلیقی ٹیم میں کیملا اینڈریڈ (لائٹنگ ڈیزائن) اور کیسیو گونڈم (ساؤنڈ اور ویڈیو ڈیزائن) شامل ہیں جن کی شراکت پروڈکشن کی عمیق تھیئٹر زبان کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔

 

ہندوستان اور روس میں اپنی ہونے والی پیش کش کے ساتھ پاسدوریزینٹے زینٹورو برازیل کے تھیئٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے ، جو بات چیت ، تجربے اور بین الاقوامی تعاون کی اپنی صلاحیت کا اعادہ کرتا ہے ۔

*******

(ش ح –م ش ۔ خ م  )

U. No.1123


(रिलीज़ आईडी: 2219131) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , Kannada , English , हिन्दी , Gujarati