محنت اور روزگار کی وزارت
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی کوششیں 'سشکت ، سمردھ بھارت' کی بنیاد رکھ رہی ہیں: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پی ایم-ایس وائی ایم کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 7:43PM by PIB Delhi
کھیل کود اور نوجوانوں کے امو اورمحنت و روزگار کے مرکزی وزیر ، ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج 77 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔
ملک بھر سے 100 سے زائد مستفیدین اور ان کے اہلِ خانہ کو غیر منظم شعبے میں ان کی خدمات اور اس اہم سماجی تحفظ اسکیم سے ان کے تعلق کے اعتراف میں بطورِ مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

حکومت ہند کی جانب سے مستفیدین کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ دعوت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر دی گئی ہے، جو شہریوں پر مرکوز حکمرانی اور جامع ترقی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل اور امنگوں کو سمجھنے کے لیے ان کے قریب رہنا چاہیے۔

یومِ جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے راج پتھ سے کرتویہ پتھ میں تبدیلی کی علامتی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو ہندوستان کی ابھرتی ہوئی جمہوری اخلاقیات اور اجتماعی احساسِ فرض کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت کے بڑے فلاحی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن میں تقریباً 80 کروڑ لوگوں کے لیے مفت اناج، بجلی اور ایل پی جی کنکشن تک رسائی میں توسیع، کسانوں کو براہِ راست فوائد کی منتقلی، اور بچوں کی تعلیم کے لیے وظائف شامل ہیں۔

مستفیدین نے پی ایم-ایس وائی ایم اسکیم کے تحت اندراج کے اپنے تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ یقین دہانی شدہ پنشن نے انہیں مستقبل کے لیے جو تحفظ فراہم کیا ہے، اس پر وہ مطمئن ہیں۔ انہوں نے دہلی مدعو کرنے اور یومِ جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کا موقع دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس تجربے نے ان کے اس یقین کو مزید تقویت دی کہ حکومت ان کے چیلنجوں اور امنگوں کو سمجھتی ہے۔


پس منظر
پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) اسکیم، جو 2019 میں شروع کی گئی تھی، غیر منظم کارکنوں کے لیے ایک رضاکارانہ اور شراکت دار پنشن اسکیم ہے۔ یہ اسکیم ماہانہ آمدنی 15,000 روپے تک والے کارکنوں کے لیے دستیاب ہے، جو ای پی ایف او، ای ایس آئی سی یا نیشنل پنشن اسکیم کے تحت نہیں آتے۔
18 سے 40 سال کی عمر کے اہل کارکن مرکزی حکومت کی طرف سے مساوی شراکت کے ساتھ ایک چھوٹا سا ماہانہ حصہ دے کر اندراج کر سکتے ہیں۔ 60 سال کی عمر پر، فائدہ اٹھانے والا 3,000 روپے ماہانہ کی یقینی کم از کم پنشن کا حقدار ہوتا ہے۔ یہ اسکیم فیملی پنشن کے فوائد بھی فراہم کرتی ہے، جس میں سبسکرائبر کی موت کی صورت میں شریک حیات کو 50 فیصد پنشن بھی شامل ہے۔
پی ایم-ایس وائی ایم کو مفت اندراج کے ساتھ مان دھن پورٹل اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے، جو غیر منظم افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ اور آمدنی کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-1104
(रिलीज़ आईडी: 2218911)
आगंतुक पटल : 7