نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مائی بھارت – این ایس ایس کے یوم جمہوریہ 2026 کے دستے نے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ سے ملاقات کی
جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم مودی جی نے سوچا ہے، ہم ایک لاکھ ایسے نوجوان رہنما تیار کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں جو سیاست سے نہیں، بلکہ مقصد سے ترغیب حاصل کریں- ایسے رہنما جو بھارت کا مستقبل طے کریں: ڈاکٹر منڈاویہ
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 8:14PM by PIB Delhi
مائی بھارت – این ایس ایس کے یوم جمہوریہ 2026 کے دستے اور خصوصی مہمانوں نے آج میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کے ساتھ بات چیت کی، اور 77 ویں یوم جمہوریہ پر حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اجتماع سے خطاب کیا اور وکست بھارت کے وژن کی حصولیابی میں نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا، ’’جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم مودی جی کا تصور ہے، ہم ایک لاکھ نوجوان رہنماتیار کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں جو سیاست سے نہیں بلکہ مقصد سے ترغیب یافتہ ہوں، - ایسے رہنما جو ہندوستان کا مستقبل طے کریں گے‘‘۔

نوجوانوں کو ’ملک کو اولیت‘دینے کی ذہنیت تیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے نوجوانوں کی امنگوں اور تعمیر ملک سے متعلق پہل قدمیوں میں شرکت کے لیے مائی بھارت پلیٹ فارم کے اثرات کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق پہل قدمیوں کا بھی خاکہ پیش کیا جس میں کارگل میں پد یاترا، جن اوشدھی انٹرن شپس، اور وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ (وی بی وائی ایل ڈی) میں 50 لاکھ شرکاء کی شرکت شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ وی بی وائی ایل ڈی 2026 کے لیے 3000 نوجوان لیڈروں کا انتخاب کیا گیا، فائنلسٹ نے براہ راست وزیر اعظم کو خیالات پیش کیے، جو پالیسی سازی میں نوجوانوں کے تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ ‘‘

نوجوانوں کے امور کی سکریٹری ڈاکٹر پلوی جین گوول نے اپنے استقبالیہ خطاب میں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
محترمہ چارو، دستے کی کمانڈر، مائی بھارت-این ایس ایس، نے کرتویہ پتھ پر مارچ کرنے کا اپنا تجربہ ساجھا کیا اور مرکزی وزیر کو ایک نشانی پیش کی۔
یوم جمہوریہ پریڈ 2026 میں شامل این ایس ایس رضاکاران کے ذریعہ پیش کی گئی شاندار ثقافتی کارکردگی نے اس تقریب میں چارچاند لگا دیے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1106
(रिलीज़ आईडी: 2218908)
आगंतुक पटल : 4