خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے یوم جمہوریہ تقریب 2026 کے دوران 200 سے زائد فیلڈ فنکشنریز کی مہمان خصوصی کے طور پر میزبانی کی
प्रविष्टि तिथि:
26 JAN 2026 8:01PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند نے آج (26 جنوری 2026کو ) کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں 200 سے زیادہ آنگن واڑی کارکنوں اور دیگر صف اول کے کارکنان کا، ان کی شریک حیات/ساتھیوں کے ساتھ بطور مہمان خصوصی استقبال کیا۔ یہ دعوت نچلی سطح پر خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی مثالی اور مستقل شراکت کے اعتراف میں دی گئی تھی، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آخری میل تک بہم رسانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوام پر مبنی ترقیاتی ماڈل کی تعمیر کے وژن کے عین مطابق ہے۔


ملک بھر سے آئے ہوئے خصوصی مہمانوں کی میزبانی نئی دہلی میں 24 سے 27 جنوری 2026 تک کی جانی ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، انہیں پردھان منتری سنگھراہالیہ اور اکشردھام مندر سمیت ممتاز قومی مقامات کے دوروں کے ذریعے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقیاتی سفر کا تجربہ کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا گیا۔

25 جنوری 2026 کو، وزارت نے ایک باہم اثرپذیر سیشن کی میزبانی کی جس میں محترمہ ان پورنا دیوی، مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی؛ محترمہ ساوتری ٹھاکر، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت؛ اور جناب انیل ملک، سکریٹری، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے شرکت کی ۔ وزراء نے مہمانان خصوصی کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی لگن کو سراہا، نچلی سطح پر اداروں کو مضبوط بنانے اور فرنٹ لائن سروس ڈیلیوری کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔


مجمع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اَن پورنا دیوی نے کہا، ’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں آنگن واڑی ورکرس اور فرنٹ لائن کارکنان کو ملک کی تعمیر میں کلیدی شراکت داروں کے طور پر پہچانا گیا ہے۔ نچلی سطح پر ان کی لگن نے حکومتی اقدامات کو ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے لیے بامعنی نتائج میں ترجمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘
وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے کہا، ’’ہمارے فرنٹ لائن کارکنوں کی وابستگی اور خدمت وکشت بھارت کی حقیقی روح کی عکاسی کرتی ہے۔ شمولیتی ترقی اور خواتین کی زیرقیادت ترقی پر وزیر اعظم کی توجہ کی رہنمائی میں، وزارت نچلی سطح پر اداروں کو مضبوط بنانے اور آخری میل پر خدمات انجام دینے والوں کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔‘‘
یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمانان خصوصی کی شرکت سے حکومت ہند کی مسلسل عہدبستگی کا اظہار ہوتا ہے- وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں- خواتین کی قیادت کی شناخت، زمینی سطح پر خدمات بہم رسانی کے نظام کو مضبوط بنانا، اور تعمیر ملک میں ہراول دستے کے کارکنان کے اہم کردار کو تسلیم کرنا، کیونکہ بھارت ’وکست بھارت‘ کی تصوریت کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔
*********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1105
(रिलीज़ आईडी: 2218898)
आगंतुक पटल : 3