وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی جھانکی نے 77 ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں سامعین کو مسحور کردیا


نیشنل آیوش مشن کے تحت روایات پر مبنی ، ٹیکنالوجی سے لیس صحتِ عامہ اور آخری (میل )منزل تک فلاح و بہبود کی فراہمی کی ایک  شاندار عکاسی

प्रविष्टि तिथि: 26 JAN 2026 2:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر منعقدہ 77 ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں وزارتِ آیوش کی جھانکی پیش کی گئی، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ ہندوستان کے روایتی نظامِ طب کا ایک جامع اور مربوط منظرنامہ پیش کیا گیا۔

یہ جھانکی وزارتِ آیوش کی نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) اسکیم کی قیادت میں تیار کی گئی تھی، جس کا تصور آیوش کا تنتر، سواستھ کا منتر کے موضوع پر مبنی تھا۔ یہ تصور آتم نربھر بھارت کے وسیع تر قومی وژن اور عوام پر مرکوز ترقی کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔

یہ جھانکی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے ہندوستان کے تہذیبی نقطۂ نظر کی عکاسی کرتی ہے، اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا۔رگپا اور ہومیوپیتھی جیسے روایتی علمی نظام کس طرح امراض کی روک تھام، صحت کے فروغ اور کمیونٹی (برادری )پر مبنی صحتِ عامہ کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

جھانکی کے اگلے حصے میں آیوش کی بنیادی جڑوں کو بھارت کے روایتی صحت کے علم کی قدرت کے ساتھ ہم آہنگ علامتی نمائندگی کے ذریعے پیش کیا گیا۔ مجسمہ سازی کے عناصر اور طبی پودوں کے نقش ونگار نے انسانی صحت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کے درمیان قریبی تعلق کو واضح کیا، اور آیوش کے بنیادی اصول کے طور پر پائیداری اور جامع طرزِ زندگی کو اجاگر کیا۔

آگے بڑھتے ہوئے، اس جھانکی نے قومی صحت کے فریم ورک میں آیوش کے منظم انضمام کو نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) کے ذریعے پیش کیا۔ بصری عناصر نے گھریلو سطح پر آیوش خدمات کے پھیلاؤ کو اجاگر کیا، جس میں آیوشمان آروگیا مندر (آیوش)، ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر، تعلیم اور تحقیق کی پہلیں شامل تھیں جو ملک بھر میں رسائی اور معیار کی ہم آہنگی کو بڑھاتی ہیں۔

جھانکی نے بھارت کو ڈیجیٹل سہولیات سے لیس فلاح و بہبود میں قیادت کے طور پر ابھرتے ہوئے پیش کیا۔  این اے ایم کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کو بصری نمائندگیوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا، جو حمل و ولادت اور بچوں کی دیکھ بھال، بزرگوں کی فلاح و بہبود اور اسکول کی سطح پر آیوش تصورات کے ابتدائی تعارف کی حمایت کرنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ظاہر کرتے ہیں، جو صحت کی جامع زندگی بھر کی نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

آرٹیسٹک سیکشن(فنکارانہ حصہ) میں آریشادورگا—چھ اندرونی چیلنجز—کی نمائندگی کی گئی، جو ذہنی توازن، جذباتی بہبود اور اندرونی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں آیوش طریقوں کے کردار کی علامت تھی۔ اس حصے نے جدید طرز زندگی سے متعلقہ صحت کے مسائل سے نمٹنے میں روک تھام کی صحت اور خود دیکھ بھال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کمیونٹی(برادری) کی شرکت اور عوامی مشغولیت جھانکی کا ایک لازمی حصہ تھیں، جس میں بصری نمائندگیوں کے ذریعے یوگا کی مشقیں، عام طور پر استعمال ہونے والی آیوش ادویات اور مراقبتی پوسچرز دکھائے گئے جو جسم، دماغ اور روح کے ہم آہنگی کی علامت تھے۔ یہ عناصر آیوش کو ایک شرکت پذیر اور جامع صحت کی دیکھ بھال کی تحریک کے طور پر پیش کرتے ہیں جو روزمرہ زندگی میں جڑیں رکھتی ہے۔

جھانکی نے این اے ایم کے تحت ویلنس کی فراہمی کو مضبوط بنانے میں بھارت کے ڈیجیٹل ٹولز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی بھی عکاسی کی۔ بصری عناصر نے ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارمز کو دکھایا جو حمل و ولادت اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال، بزرگوں کی فلاح و بہبود اور اسکولوں میں آیوش تصورات کے ابتدائی تعارف کی حمایت کرتے ہیں، جیسے سپراجا، وایومیترا اور آیور وِدیا۔ یہ تمام نمائندگیاں صحت کی دیکھ بھال کے متوازن، زندگی بھر کے نقطہ نظر کو ظاہر کرتی ہیں۔

بھارت کی علاجی روایات کی تنوع کو مزید تین جہتی نمائندگیوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا، جیسے مارما، شرو دھارا اور کپنگ، اور بڑے آیوش نظاموں کے بانیوں کے حوالے جو روایتی طب کے علم کو عالمی سطح پر پھیلانے میں مددگار رہے۔

اہم آیوش ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کی نمائندگی کرنے والے انٹرایکٹو ماسکوٹ عناصر، بشمول وائی-بریک پرو، ڈبلیو ایچ او ایم یوگا، نمستے یوگا اور پراکرتی پریکشن، نے تکنیکی کردار کو دکھایا جو رسائی کو بڑھانے، شہری شرکت کو فروغ دینے اور روک تھام کی صحت کی مشقوں کو فروغ دینے میں مددگار ہے۔

جھانکی کا اختتام ایک آیورویدک کالج کی نمائندگی کے ساتھ ہوا، جو ادارہ جاتی تسلسل، تعلیم اور عمدگی کی علامت تھی، اور آیوش کو بھارت کے عوامی صحت کے نظام اور عالمی ویلنس(فلاح وبہبود)میں  قیادت کے ایک متحرک اور ارتقاء پذیر ستون کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔

 

***


UR-1097

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2218780) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , Marathi , हिन्दी , English