جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 میں بھارت کے دریاؤں اور ان کے محافظوں کو خراجِ عقیدت


قومی تقریبات میں کمیونٹی سطح کے دریائی تحفظ کاروں اور گنگا پہریوں کی شرکت، جبکہ مختلف حصوں/انکلوژرز کو بھارت کے دریاؤں کے نام دیے گئے

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 2:14PM by PIB Delhi

دریا گہرے ثقافتی استعارے ہیں جو تہذیبوں کی ’’شریانِ حیات‘‘ کے طور پر کام کرتے ہیں اور اجتماعی ورثے اور ثقافتی تنوع کے امین ہوتے ہیں۔ اس سال ایک منفرد اقدام کے تحت یومِ جمہوریہ پریڈ کے لیے قائم کیے گئے مختلف انکلوژرز/نشست گاہوں کو ملک بھر میں بہنے والے دریاؤں کے نام دیے گئے ہیں، جن میں بیاس، برہمپتر، چمبل، چناب، گنڈک، گنگا، گھاگھرا، گوداوری، سندھُو، جہلم، کاویری، کوسی، کرشنا، مہاندی، نرمدا، پینار، پیریار، راوی، سون، ستلج، تیستا، ویگئی اور یمنا شامل ہیں۔

محکمۂ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی احیاء (ڈی او ڈبلیو آر، آر اینڈ جی آر) کے خصوصی مہمانوں کے طور پر پانی کے محافظین/واٹر وارئیرز پر مشتمل مجموعی طور پر 163 خصوصی مہمان یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 میں کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں شرکت کریں گے۔ ان میں اتراکھنڈ سے 28 افراد، جھارکھنڈ سے 10 افراد، بہار سے 40 افراد اور اتر پردیش سے 85 افراد شامل ہیں۔

گنگا پہری یعنی دریا کے محافظ مقامی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ایسے رضاکار ہیں جنہیں گنگا دریا کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور صفائی کے لیے ترغیب دی جاتی ہے اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ان کا بنیادی مقصد نِرمل اور اَویرل دھارا کی بحالی اور گنگا دریا کی ماحولیاتی سالمیت کا تحفظ ہے۔ یہ کام نیشنل مشن فار کلین گنگا اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مشترکہ تعاون سے انجام دیا جاتا ہے۔

گنگا پہریوں کے علاوہ آبی حیات مثلاً ڈولفن، کچھوؤں وغیرہ کے تحفظ و نگہداشت، دریائی تحفظ اور کمیونٹی آؤٹ ریچ میں سرگرم نجی شہریوں/این جی اوز کو بھی یومِ جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

خصوصی مہمانوں کو دی گئی یہ دعوت نہ صرف کمیونٹی کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے بلکہ دیہی علاقوں کے شہریوں کو کرتویہ پتھ پر قومی سطح کی تاریخی اہمیت کی حامل تقریب کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ ان کی موجودگی عوامی شرکت (جن بھاگیداری) اور کمیونٹی کی شمولیت کے پیغام کو مزید مضبوط کرے گی، جو قومی ترقی کی کوششوں کے بنیادی عناصر ہیں۔ یہ خصوصی مہمان پیریار انکلوژر میں بیٹھیں گے۔

جناب وی۔ ایل۔ کانتھا راؤ، سیکریٹری ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں گھاگھرا انکلوژر سے شرکت کریں گے۔

یہ خصوصی مہمان 27 جنوری کو معزز وزیرِ جل شکتی جناب سی۔ آر۔ پاٹل اور دونوں وزرائے مملکت جناب وی۔ سومنّا اور جناب راج بھوشن چودھری سے بھی ملاقات/تبادلۂ خیال کریں گے۔

گنگا پہریوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے:

https://share.google/X4KqXT1y8Hd9be1QD

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MRM9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EBMT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OIIH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HV86.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1058


(रिलीज़ आईडी: 2218484) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , Bengali , Odia , English , हिन्दी , Malayalam