ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف/ آر پی ایس ایف اہلکاروں کو امتیازی خدمات کے لیے پریزیڈنٹس میڈل اور اعلیٰ خدمات کے لیے میڈل سے نوازا گیا


جنوبی وسطی ریلوے کی انسپکٹر جنرل  محترمہ اروما سنگھ ٹھاکر کو ممتاز خدمات کے لیے پریزیڈنٹس میڈل کے لیے منتخب کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 2:20PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر، عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس (آر پی ایس ایف)  کے افسران اور اہلکاروں کو  ریلوے سیکورٹی میں ان  کی کلی طور پر وقف خدمات، پیشہ وارانہ اور مثالی تعاون کے اعتراف میں ، امتیازی خدمت کے لیے پریزیڈنٹس میڈل (پی ایس ایم) اور اعلیٰ خدمات کے لیے میڈل (ایم ایس ایم) سے نوازا۔

امتیازی خدمت کے لیے پریزیڈنٹس میڈل

محترمہ اروما سنگھ ٹھاکر، انسپکٹر جنرل، جنوبی وسطی ریلوے

اعلیٰ خدمات کے لیے میڈل

  • جناب اُتّم کمار بندوپادھیائے، اسسٹنٹ سیکورٹی کمشنر، جنوبی وسطی ریلوے
  • جناب کلیان دیوری، اسسٹنٹ کمانڈینٹ، ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس
  • جناب بلوان سنگھ، انسپکٹر، شمالی ریلوے
  • جناب پرفل چندر پانڈا، انسپکٹر، مشرقی ساحلی ریلوے
  • جناب پرکاش چرن داس، انسپکٹر، مشرقی ساحلی ریلوے
  • جناب مکیش کمار سوم، انسپکٹر، ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس
  • جناب پپالا شری نواس راؤ، سب انسپکٹر، مشرقی ساحلی ریلوے
  • جناب انور حسین، سب انسپکٹر، مغربی ریلوے
  • جناب شری نواس راولا، سب انسپکٹر، جنابی وسطی ریلوے
  • جناب شیو لاہری مینا، سب انسپکٹر، ریلوے پروٹیکشن فورس
  • جناب دکالا مرلی کرشن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، مشرقی ساحلی ریلوے
  • جناب سنجیو کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، شمالی ریلوے
  • جناب مہیشورا ریڈی کرناتی، ہیڈ کانسٹیبل، جنوبی وسطی ریلوے
  • جناب سی لیّا بھارتی، ہیڈ کانسٹیبل، جنوبی ریلوے
  • جناب محمد رفیق، کانسٹیبل/دھوبی، ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس

پی ایس ایم خدمات کے ایک خاص ممتاز ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے، جبکہ ایم ایس ایم قابل قدر خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کی خصوصیت وسائل اور فرض کے لیے لگن ہوتی ہے۔

یہ ایوارڈز سال میں دو مرتبہ یوم جمہوریہ (آر ڈی) اور یوم آزادی (آئی ڈی) کے موقع پر دیے جاتے ہیں، تاکہ آر پی ایف / آر پی ایس ایف اہلکاروں کو انڈین ریلوے کی حفاظت میں خدمات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1059


(रिलीज़ आईडी: 2218468) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Marathi , हिन्दी , Tamil , Telugu , Kannada