وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن نے انڈونیشیا میں بحری روابط کو مضبوط کیا

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 12:14PM by PIB Delhi

انڈونیشیا کے ساتھ بحری روابط کو مزید مستحکم کرنے، جو انڈین اوشن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کا رکن ملک ہے اور مہاساگر  کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن (1ٹی ایس) نے 23 جنوری 2026 کو بیلاوان سے روانگی اختیار کی۔ سہ روزہ بندرگاہی قیام کے دوران آئی این ایس تِیر، شاردُل، سُجاتا اور آئی سی جی ایس سارتھی کے عملے اور تربیت پانے والے جوانوں نے انڈونیشیائی بحریہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر روابط قائم کیے۔ ان سرگرمیوں میں پیشہ ورانہ ملاقاتیں، ثقافتی تبادلے، تربیتی دورے اور دوستانہ کھیلوں کے مقابلے شامل تھے، جن کے ذریعے باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ ملا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے پل مزید مضبوط ہوئے۔

کیپٹن تیجو کے جوزف، سینئر آفیسر 1ٹی ایس، اپنے اسکواڈرن کے جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ لکسمانا مودا (ریئر ایڈمرل) ڈینی سِپتیانا، کمانڈر نیول ایریا کمانڈ I (کومانڈو کوڈائرالI) سے ملاقات کی اور بھارتی و انڈونیشیائی بحریہ کے مشترکہ بحری مفادات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

سینئر آفیسر ٹی ایس1 اور بھارت کے قونصل جنرل، میدان کی مشترکہ میزبانی میں جہاز پر ایک استقبالیہ منعقد کیا گیا، جس میں کوڈائرالI  کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرنل ویراوان ابی پی، چیف آف آپریشنز، مہمانِ خصوصی تھے۔ استقبالیے نے بامعنی روابط کا موقع فراہم کیا، جس سے پیشہ ورانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں بحری افواج کے درمیان خیرسگالی کو فروغ ملا۔

پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے تحت بھارتی بحریہ کے تربیت پانے والے جوانوں کو کومانڈو دائرہ انگکتن لاؤتI  (نیول ریجنل کمانڈI) کی مختلف سہولیات سے روشناس کرایا گیا، جس سے انہیں خطے میں کمانڈ کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ انڈونیشیائی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ دوستانہ کھیلوں کے مقابلے اور مشترکہ یوگا سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن سے باہمی رفاقت اور خیرسگالی کو تقویت ملی۔ جہازوں کو اسکول کے بچوں کے لیے عوامی دورے کے لیے کھولا گیا، جہاں انہیں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ جہازوں کے رہنمائی شدہ دورے نے طلبہ میں نمایاں جوش و تجسس پیدا کیا اور یہ دورہ ان کے لیے ایک متاثرکن اور یادگار تجربہ ثابت ہوا۔

انڈونیشیا میں 1ٹی ایس  کی تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بحری تعلقات کی عکاس ہے اور بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے وسیع تر بحرِ ہند اور جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں بحری موجودگی اور تعاون کو وسعت دیتی ہے۔ یہ دورہ دوستی کے فروغ، تربیتی تجربات میں بہتری اور ایک مستحکم، محفوظ اور اشتراکی بحری ماحول کے قیام کے لیے بھارتی بحریہ کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(2)HTH8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)8NMS.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(6)(1)PX9D.jpeg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1056


(रिलीज़ आईडी: 2218457) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Malayalam