شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے 80 کروڑ روپے کی اگر ووڈ ویلیو چین ڈیولپمنٹ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا


سندھیا نے کہا کہ اگروڈ کا شعبہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں 'مقامی سے عالمی(لوکل ٹو گلوبل)' کی مضبوط مثال بن جائے گا

وزیر اعلی ڈاکٹرمانک ساہا کی قیادت میں تریپورہ کے اگر ووڈ کسانوں کو پوری قیمت ملے گی: سندھیا

اسکیم کا مقصد تریپورہ کی پیداواری صلاحیت میں 50فی صد تک اضافہ کرنا ہے

प्रविष्टि तिथि: 24 JAN 2026 6:45PM by PIB Delhi

اگرتلہ، تریپورہ

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) اور مواصلات کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا ہفتہ کو تریپورہ کے نارتھ فلکاباری پہنچے، جہاں انہوں نے 80 کروڑ روپے کی “اگر ووڈ ویلیو چین ڈیولپمنٹ اسکیم” کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ دورہ تریپورہ اور آسام میں تین روزہ قیام کے دوسرے دن کا حصہ تھا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ترقی یافتہ شمال مشرق کے وژن کے تحت اس دورے کے دوران خطے کے لیے متعدد ترقیاتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ جمعہ کو دورے کے پہلے دن عوام کے لیے وقف کیے گئے، جبکہ اگر ووڈ ویلیو چین کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا، اور کل اس دورے کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک کے طور پر ماتاباڑی ٹورزم (سیاحتی )سرکٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

جناب سندھیا نے کہا کہ ہندوستان کی اگر ووڈ کی پیداواری صلاحیت بنیادی طور پر تریپورہ اور آسام میں مرکوز ہے، اور یہ اسکیم دونوں ریاستوں کی طاقت میں نئی توانائی فراہم کرنےکے لیے تیار کی گئی ہے۔

اگر ووڈ کی مکمل ویلیو چین 80 کروڑ روپے کی اسکیم کے تحت تیار کی جائے گی

مرکزی وزیر نے وضاحت کی کہ یہ اسکیم کسانوں کے کھیتوں میں اگنے والے درختوں سے لے کر بین الاقوامی منڈیوں میں خوشبو کی بوتلوں تک اگر ووڈ کی پوری ویلیو چین کو مضبوط کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت دو سنٹرل پروسیسنگ سینٹرز (سی پی سی) قائم کیے جائیں گے، ایک گولہ گھاٹ (آسام) میں اور دوسرا تریپورہ میں۔ یہ مراکز جامع پروسیسنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کو قابل بنائیں گے، بیچولیوں کو ختم کریں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مکمل قیمت ملے۔

جی آئی ٹیگ، برآمدی کوٹے میں اضافہ اور عالمی منڈی تک براہِ راست رسائی کے لیے ڈیجیٹل اجازت

مرکزی وزیر نے کہا کہ اگر ووڈ کے شعبے کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگ حاصل کرنے کا عمل جاری ہے، برآمدی کوٹے میں چھ گنا اضافہ کیا گیا ہے، اگر ووڈ چپس کی برآمدات 25,000 کلوگرام سے بڑھا کر 1.5 لاکھ کلوگرام کر دی گئی ہیں، اور اگر ووڈ آئل کی برآمدات 1,500 کلوگرام سے بڑھا کر 7,500 کلوگرام کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سائٹس اور اجازتوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ کسان براہِ راست بین الاقوامی منڈیوں سے جڑ سکیں۔

مرکزی وزیر نے زور دیا کہ اس اقدامات کا مقصد بیچولیوں کو ختم کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ پورا فائدہ براہِ راست کسانوں تک پہنچے۔

فلکاباری کا اگر ووڈ سیکٹر: 'لوکل ٹو گلوبل (مقامی سے عالمی تک)' اور 'او ڈی او پی' کی زندہ مثال

مرکزی وزیر نے کہا کہ فلکاباری کا اگر ووڈ سیکٹر وزیر اعظم مودی کے 'لوکل ٹو گلوبل'، 'ووکل فار لوکل' اور 'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ ' (او ڈی او پی ) کے وژن کی مضبوط مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تقریباً 150 ملین اگر ووڈ کے درخت ہیں، جن میں سے تقریباً 90فی صد شمال مشرقی ریاستوں میں واقع ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے تریپورہ کی پیداواری صلاحیت میں 50فی صد تک اضافہ متوقع ہے۔

 

تریپورہ کی اگر ووڈ مارکیٹ میں عالمی روابط کے ساتھ سالانہ 2,000 کروڑ روپے کے کاروبار کی صلاحیت موجود ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اگلے 3-4 سالوں میں اکیلے تریپورہ کی اگر ووڈ مارکیٹ 2,000 کروڑ روپے کے سالانہ کاروبار کی صلاحیت پیدا کر سکتی ہے۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان براہِ راست میٹنگز منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں قطر کے خریداروں کے ساتھ حالیہ ملاقات کا ذکر کیا گیا، جس میں کسان براہِ راست بین الاقوامی خریداروں سے جڑے۔

وزیر اعظم کی رہنمائی میں تریپورہ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر ریاست کی منفرد طاقتوں پر توجہ مرکوز کرنے کے وژن کا نتیجہ ہے۔ ایک سال سے زیادہ عرصے سے اس سمت میں مسلسل کوششیں جاری ہیں اور آج ان کوششوں کا نتیجہ سامنے آیا ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ تریپورہ حکومت کے ساتھ شراکت داری میں، اگر ووڈ کے شعبے کو عالمی سطح پر پہچان دی جائے گی، جس سے ریاست آتم نربھر بھارت کی جانب ایک نیا معیار قائم کرے گی۔

تریپورہ کے لیے ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری

وزیر سندھیا نے کہا کہ اگر ووڈ پروجیکٹ کے علاوہ، ریاست کے لیے کئی دیگر ترقیاتی اقدامات بھی جاری ہیں۔ جمعہ کو انہوں نے 220 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا، جن میں اگرتلہ گورنمنٹ انٹر کالج پروجیکٹ (192 کروڑ روپے) اور میٹرن اینڈ چائلڈ ہیلتھ ہسپتال (200 کروڑ روپے) شامل ہیں۔

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ اتوار کو وہ 280 کروڑ روپے کے ماتاباری ٹورازم سرکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-1044


(रिलीज़ आईडी: 2218285) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English