بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پردھان منتری وشوکرما اسکیم کے ہنرمندوں، سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آئی آر) فنڈ کے مستفیدین، کھادی وکاس یوجنا کے تحت تربیت یافتہ ہنرمندوں اور مہیلا کوئر یوجنا کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ہنرمندوں کو کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 دیکھنےکے لیے ’خصوصی مہمانوں‘ کے طور پر مدعو کیا گیا
مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای، جناب جیتن رام مانجھی اور وزیرِ مملکت برائے ایم ایس ایم ای، محترمہ شوبھا کرندلاجے 25 جنوری 2026 کو نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی) میں مستفیدین کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گی
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2026 4:54PM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع نے پردھان منتری وشوکرما اسکیم اور سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ کے مستفیدین، نیز کھادی وکاس یوجنا کے تحت تربیت یافتہ ہنرمندوں اور مہیلا کوئر یوجنا کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ہنرمندوں کو ’خصوصی مہمان‘ کے طور پر کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔
پی ایم وشوکرما اسکیم کے مجموعی طور پر 100 مستفیدین اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ، کھادی وکاس یوجنا کے تحت تربیت یافتہ 199 ہنر مند اپنے شریکِ حیات کے ساتھ، سیلف ریلائنٹ انڈیا(ایس آر آئی) فنڈ کے 50 مستفیدین اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ، اور مہیلا کوئر یوجنا کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 50 خواتین ہنر مند 26 جنوری 2026 کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔یہ تمام مستفیدین ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ایم ایس ایم ای کے معزز مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی اور ایم ایس ایم ای کی وزیرِ مملکت جناب شوبھا کرندلاجے 25 جنوری 2026 کو نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ (این ایس آئی سی)، اوکھلا، نئی دہلی میں مستفیدین کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کریں گے۔
قومی دارالحکومت میں اپنے قیام کے دوران یہ خصوصی مہمان تاریخی یادگاروں اور پردھان منتری سنگرہالیہ کا بھی دورہ کریں گے، جس کے ذریعے انہیں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور جمہوری روایت سے قریب سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔
پی ایم وشوکرما اسکیم، جس کا آغاز وزیرِ اعظم ہند نے 17 ستمبر 2023 کو کیا تھا، ایک جامع پہل ہے جس کا مقصد 18 روایتی پیشوں سے وابستہ ہنر مندوں اور دستکاروں کو آغاز سے انجام تک معاونت فراہم کرنا ہے۔
سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی ) فنڈ حکومتِ ہند کی ایک فلیگ شپ پہل ہے، جس کا مقصد مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو بااختیار بنانا اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو تقویت دینا ہے۔ یہ فنڈ نجی شعبے کی شراکت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے واضح توسیعی منصوبوں کے حامل قابلِ عمل ایم ایس ایم ایز کو گروتھ کیپٹل فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
کھادی وکاس یوجنا، کھادی گرامودیوگ وکاس یوجنا (کے جی وی وائی) کی امبریلا اسکیم کے تحت ایک ذیلی اسکیم ہے، جسے کھادی کے فروغ اور ترقی کے لیے کھادی وِلیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نافذ کر رہا ہے۔
مہیلا کوئر یوجنا خواتین پر مبنی ایک خود روزگار اسکیم ہے، جسے کوئر بورڈ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ناریل پیدا کرنے والے علاقوں میں دیہی خواتین ہنرمندوں کو وظیفے کی سہولت کے ساتھ تربیت فراہم کرنا اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
***
UR-1034
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2218240)
आगंतुक पटल : 6