وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 24 JAN 2026 8:53AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ جناب کرپوری ٹھاکر کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے کے دبے کچلے، محروم اور کمزور طبقات  کی ترقی کو کرپوری ٹھاکر کی سیاست میں ہمیشہ مرکزی اہمیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رہنما کرپوری ٹھاکر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور عوامی خدمت کے لیے ان کی سادگی اور تاحیات عہدبستگی کی تقلید کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

’’بہار کے سابق وزیر اعلیٰ بھارت رتن عوامی رہنما کرپوری ٹھاکر جی کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سماج کے مظلوم، محروم اور کمزور طبقات کی ترقی ہمیشہ ان کی سیاست کے مرکز میں رہی۔ اپنی سادگی اور عوامی خدمت کے تئیں عہدبستگی کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی تقلید کی جائےگی۔‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1018


(रिलीज़ आईडी: 2218023) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam