بھارتی چناؤ کمیشن
دہلی اعلامیہ 2026 کی منظوری کے ساتھ آئی آئی سی ڈی ای ایم کا اختتام
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 4:59PM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی 3 روزہ کانفرنس انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی سی ڈی ای ایم) 2026 آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں دہلی اعلامیہ 2026 کو اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔
- چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) آف انڈیا جناب گیانیش کمار کے ساتھ الیکشن کمشنر(ای سیز) ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی ، 70 سے زیادہ قومی اداروں کے 42 الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) کے ماہرین اور ای سی آئی کے سینئر افسران اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) آئی آئی سی ڈی ای ایم-2026 کے اختتامی اجلاس میں موجود تھے ۔
- اختتامی اجلاس میں سی ای سی جناب گیانیش کمار نے دہلی اعلامیہ 2026 پڑھا ، جسے ای ایم بی نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔ ای ایم بی نے انتخابی فہرست کی درستگی ، انتخابات کے انعقاد ، تحقیق و اشاعت ، ٹیکنالوجی کے استعمال اور تربیت و صلاحیت سازی سے متعلق اعلامیے کے پانچ ستونوں پر مل کر کام کرنے کا عزم کیا ۔ شرکاء نے وقتاً فوقتا ًاپنی پیش رفت کا جائزہ لینے کا بھی عزم کیا اور 3 ، 4 اور 5 دسمبر 2026 کو انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ(آئی آئی آئی ڈی ای ایم)نئی دہلی میں ملاقات کرنے کی تجویز پیش کی ۔(مکمل متن منسلک ہے)
- ای ایم بی نے دنیا کی جمہوریتوں کا ایک مشترکہ انسائیکلوپیڈیا ، بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کی قیادت میں چلنے والے سات موضوعات اور آئی آئی آئی ڈی ای ایم کی قیادت میں 36 موضوعات پر جامع رپورٹیں ، ای سی آئی این ای ٹی کی طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مشترکہ ترقی ، آئی آئی آئی ڈی ای ایم کے ذریعے شفاف طریقوں کی تربیت اور تبادلہ ، انتخابات کے انعقاد اور انتخابی رول کی تیاری میں پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ۔
- اپنے کلیدی خطاب میں سی ای سی جناب گیانیش کمار نے کہا کہ اس کانفرنس نے ماڈل بین الاقوامی انتخابی معیارات کے بارے میں بات چیت کو جنم دیا ہے ۔ کانفرنس کے دوران ہونے والی 40 سے زیادہ دو طرفہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے سی ای سی کمار نے کہا کہ انہوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور اجتماعی ترجیحات اور نقطہ نظر کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
- اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے کہا کہ کھلے پن ، باہمی احترام اور ایک دوسرے سے سیکھنے کی خواہش عالمی انتخابی برادری کی پختگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے ۔
- اپنے خطاب میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی نے کہا کہ ای سی آئی نیٹکا اجرا بھارت کی تکنیکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے جو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ٹیکنالوجی کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو سوچ سمجھ کر اختیار کیا جا رہا ہے تاکہ یہ اعتماد کو مضبوط کرے نہ کہ اس کی جگہ لے۔
- تین روزہ کانفرنس ، جو اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کانفرنس ہے کا آغاز ایک شاندار استقبالیہ تقریب اور افتتاحی اجلاس کے ساتھ ہوا تھا، جس میں 42 ای ایم بی کے بین الاقوامی مندوبین اور 27 ممالک کے مشنوں کے سربراہوں سمیت تقریبا 1,000 افراد نے شرکت کی۔
- ای ایم بی لیڈرز کے مکمل اجلاس میں جمہوریت اور انتخابی انتظام پر اعلی سطحی تبادلوں کے لیے وفود کے سربراہان اور سفیر/ہائی کمشنریکجاہوئے ۔
- آئی آئی سی ڈی ای ایم کے دوسرے دن انتخابات سے متعلق تمام معلومات اور خدمات کے لیےای سی آئی کے ون اسٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ای سی آئی این ای ٹی کا آغاز ہوا ۔
- آئی آئی سی ڈی ای ایم کے دوران ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای اوز کی قیادت میں 36 موضوعاتی گروپوں نے معروف تعلیمی اداروں ، قومی اور بین الاقوامی تعلیمی ماہرین کی مدد سے عالمی انتخابی موضوعات ، ماڈل بین الاقوامی انتخابی معیارات اور انتخابی عمل میں بہترین طور طریقوں اور اختراعات پر گہرائی سے بات چیت میں حصہ لیا ۔

*********************
(ش ح۔ م م-ع ن)
UR-993
(रिलीज़ आईडी: 2217794)
आगंतुक पटल : 15