بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ توانائی یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 میں ’پرکاش گنگا‘ کی جھانکی پیش کرے گی

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 1:02PM by PIB Delhi

وزارتِ توانائی 26 جنوری 2026 کو یومِ جمہوریہ پریڈ میں “پرکاش گنگا: آتم نربھر اور وکست بھارت کو توانائی فراہم کرنا” کے عنوان سے اپنی شاندار جھانکی پیش کرے گی، جس میں توانائی کے شعبے میں بھارت کے انقلابی سفر اور صاف و پائیدار توانائی میں اس کی عالمی قیادت کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہجھانکی بھارت کے اس ارتقائی سفر کو نمایاں کرتی ہے جس کے تحت ملک نے ہمہ گیر بجلی کی فراہمی کا ہدف حاصل کیا اور اب ایک عالمی سطح پر صاف توانائی کے رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے، جو ایک خود کفیل اور ترقییافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کو مضبوط بناتا ہے۔پرکاش گنگا — جس کا مطلب ہے “روشنی کا دریا” — قومی سطح پر باہم مربوط گرڈ کے ذریعے بجلی کیبغیر رکاوٹ اور مسلسل ترسیل کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D2M7.jpg

جھانکی کی ایک نمایاں خصوصیت روبوٹک اسمارٹ میٹر کا ماڈل ہے، جس کے ساتھ ہوائی ٹربائن جنریٹرز بھی دکھائے گئے ہیں۔ یہ منظر بجلی کے مؤثر انتظام کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، آٹومیشن اور اسمارٹ حلوں کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔

مرکزی حصے میں “اسمارٹ پاور، اسمارٹر ہوم” کے تصور کو پیش کیا گیا ہے، جہاں چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام دکھائے گئے ہیں۔ یہ حکومت کے اس وژن کو اجاگر کرتا ہے جس کے تحت شہریوں کو ’پروسومرز‘ یعنی بجلی کے پیدا کنندہ اور صارف دونوں کے طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ ایک بلند و بالا ترسیلی ڈھانچہ آخری حد تک رابطے (لاسٹ مائل کنیکٹیوٹی) کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ ای وی چارجنگ اسٹیشن اور برقی اسکوٹر صاف نقل و حمل اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کے قیام میں توانائی کے شعبے کے کردار کو نمایاں کرتے ہیں۔

جھانکی کا پچھلا حصہ پن بجلی، ہوائی اور جیوتھرمل توانائی کے منصوبوں کے ذریعے بھارت کی قابلِ تجدید توانائی کی مضبوط صلاحیت کو پیش کرتا ہے، جو ملک میں صاف توانائی کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار کی علامت ہے۔ “سوئچنگ آن انڈیا” کے عنوان سے نشان زدہ ڈھانچہ جدید کنٹرول اور نگرانی کے مراکز کی نمائندگی کرتا ہے، جو گرڈ کے استحکام اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

برقی کیبلز کی لپٹی ہوئی ساخت سے مشابہ ایک ڈھانچے پر نصب یہجھانکی بھارت کے قومی بجلی کے گرڈ کے وسیع پیمانے اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے، جو لاکھوں گھروں اور صنعتوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔

یومِ جمہوریہ کی اس پیشکش کے ذریعے وزارتِ توانائی قابلِ اعتماد، سستی اور پائیدار بجلی کی فراہمی کے اپنے عزم کا اعادہ کرے گی، جو معاشی ترقی کو حوصلہ  دینے، توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو توانائی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

******

ش ح ۔ ش ت۔ م الف

U. No : 968


(रिलीज़ आईडी: 2217678) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu