وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

‘‘ وندے بھارت کے 150سال مکمل ہونے کا جشن’’

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 9:02AM by PIB Delhi

ہندوستان اپنے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں  ممتاز مقامات پر  بڑے پیمانے پر اجتماعی گانے، ثقافتی تقریبات اور  ملٹری  بینڈ کی پرفارمنس  منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس جشن منانے کا مقصد قومی وقار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 31 موسیقاروں پر مشتمل انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) بینڈ جس میں 31موسیقار شامل ہیں ، نے 21 جنوری 2026 کو راجیو چوک، نئی دہلی کے ایمفی تھیٹر میں پرفارم کیا۔ 45 منٹ کی اس پرفارمنس میں براس ،  ریڈ،  اسٹرنگ  اور الیکٹرانک آلات شامل تھے،مسحور کن دھنیں بجائی گئیں۔ ۔‘وندے ماترم’ اور گانا ‘سندور’، جو آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی کارروائیوں کی یاد میں تیار کیا گیا تھا، اس پرفارمنس کی خاص باتیں تھیں۔

صدیوں سے، موسیقی ہندوستانی ثقافت کے ایک شاندار زیور کے طور پر سامنے آئی ہے۔ یہ ہندوستان کے بھرپور فوجی ورثے کا بھی ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے، جو اتحاد کو فروغ دیتا ہے اور بہادری کو متاثر کرتا ہے۔ 1944 میں اپنے قیام کے بعد سے ہندوستانی فضائیہ کا بینڈ، ہندوستانی اور مغربی موسیقی کے متنوع ذخیرے کے ساتھ ملک کی فوجی روایت کا سنگ بنیاد رہا ہے۔ انڈین ایئر فورس بینڈ کا مقصد حب الوطنی کی ترغیب دینا اور اپنی دلکش پرفارمنس کے ذریعے اتحاد کے جذبے کو پھیلانا ہے۔

 

*****

ش ح – ظ  ا- م ش ب

UR No. 820


(रिलीज़ आईडी: 2217143) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , Kannada , English , Gujarati , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Tamil , Telugu