ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایف ٹی نے ممبئی کیمپس میں ‘شمولیت پر مبنی مستقبل کے لئے خاکہ’ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے ساتھ اپنے 40 سال مکمل کیے

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2026 4:20PM by PIB Delhi

40 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کے موقع پر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) ممبئی کیمپس میں 22 اور 23 جنوری 2026 کو ‘‘شمولیت پر مبنی مستقبل کے لئے خاکہ ’’ کے موضوع پر این آئی ایف ٹی انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کا انعقاد کرے گا۔ اس موقع پر ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤمہمانِ خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے اور این آئی ایف ٹی ٹائم لائن وال کا افتتاح کریں گے اور گذشتہ 40 سالوں میں حاصل کیے گئے اہم سنگ میل کو اجاگر کرنے والی این آئی ایف ٹی کی یادگاری کتاب بھی اجرا کریں گے ۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کی ملک میں فیشن ایجوکیشن، ڈیزائن میں اختراع اور صنعت کے ساتھ تعامل میں پچھلے چار دہائیوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے یہ دو روزہ تقریب ممتاز ماہرینِ فکر کے کلیدی خطابات، متوازی پیپر پریزنٹیشن سیشنز، پینل مباحثے، مدعو کردہ مقالے، عملی ورکشاپس، دستکاری بازار، اور طلبہ اور صنعت کی نمائشوں پر مشتمل ہوگا۔ 22 جنوری 2026 کی شام کا ایک خاص رخ ‘سمواد’ہوگا، جو این آئی ایف ٹی کے سابق طلبہ اور صنعت کے نمائندگان کے ساتھ ایک انٹرایکٹو بریک آؤٹ سیشن ہے، جس میں ویژن نیکسٹ پر ماسٹرکلاس بھی شامل ہوگی، جو این آئی ایف ٹی کی اے آئی  اور ای آئی سے لیس فیشن فورکاسٹنگ لیب(فیشن رجحانات کی پیش گوئی کی لیب) ہے۔

ایک خاص طور پر تیار کردہ دستکاری بازار کانفرنس کے نمائندوں کو دستکاری بنانے کے براہ راست مظاہرے دیکھنے اور دستکاروں سے براہ راست دستکاری اور ہینڈلوم خریدنے کا موقع فراہم کرے گا ۔  برٹش کونسل کے تعاون سے‘‘نیو لینڈ اسکیپس’’ کے موضوع کے تحت این آئی ایف ٹی فیکلٹی کی سرپرستی میں ہندوستان پر مبنی تین پروجیکٹوں پر یونیورسٹی آف آرٹس لندن (یو اے ایل) کی ایک نمائش بھی پیش کی جائے گی ۔  پیش کنندگان مانچسٹر میٹروپولیٹن یونیورسٹی (یوکے) وائٹ کلف کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن (نیوزی لینڈ) سوئس ٹیکسٹائل کالج ، این ایس یو ٹی دہلی ، این آئی ڈی ، سی ای پی ٹی یونیورسٹی ، امیٹی یونیورسٹی ، آئی آئی اے ڈی ، یونائیٹڈ ورلڈ یونیورسٹی اور این آئی ایف ٹی سمیت دیگر معروف اداروں کی نمائندگی کریں گے ۔

1986 میں قائم ہونے والا این آئی ایف ٹی بھارت کا فیشن کی تعلیم  کے لیے ممتاز ادارہ ہے اور اسے 2006 میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے قانونی حیثیت حاصل ہوئی۔ سالوں کے دوران، این آئی ایف ٹی نے ٹیکسٹائل، ملبوسات اور متعلقہ صنعتوں کے لیے پیشہ ورانہ قیادت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لیے علمی شراکت دار کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ یہ ادارہ مسلسل ڈیزائن کی ترقیاتی پہل کاری، پائیداری، اور ہینڈلومز اور دستکاری کی اہمیت اورمقام قائم کرنے میں تعاون کرتا رہا ہے۔

******

UR-883

(ش ح۔   ش آ۔ش ہ ب)


(रिलीज़ आईडी: 2216997) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil