ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ایم او ای ایف سی سی نے تاریخی قومی گیت ’ وندے ماترم‘ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر اجتماعی طور پر گانے کا اہتمام کیا
प्रविष्टि तिथि:
21 JAN 2026 12:50PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) نے آج قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں منائے جانے والے مرحلہ دوم کے تحت ایک اجتماعی طورپر گانے کا اہتمام کیا۔ یہ تقریبات19 جنوری 2026 سے 26 جنوری 2026 تک منائی جا رہی ہیں۔
وزارت کے سکریٹری شری تنمے کمار نےپروگرام کی صدارت کی، جس میں سینئر افسران اور عملے کے ارکان نے پرجوش شرکت کی اور وندے ماترم کی دل کو چھو لینے والی گائیکی سے نئی دہلی کے اندرا پریاورن بھونمیں واقع وزارت کا احاطہ گونج اٹھا۔ یہ اجتماعی گائیکی ملک کے مختلف حصوں میں وزارت کے علاقائی دفاتر میں بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
اس اجتماع نے شرکاء کو ایک ایسے لمحے میں اکٹھا کیا، جس میں اُن لازوال اشعار کے لیے مشترکہ عقیدت کا اظہار کیا گیا، جنہوں نے گزشتہ150 برسوں سے نسل در نسل لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
یہ تقریب وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ منانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے منظور کردہ ایک وسیع تر ملک گیر یادگاری پروگرام کا حصہ ہے ۔




****
ش ح۔م ع ن۔ا ش ق
(U: 864)
(रिलीज़ आईडी: 2216802)
आगंतुक पटल : 15